مضامین بشیر (جلد 1) — Page 262
مضامین بشیر ۲۶۲ ہے بلکہ جائز بھی نہیں ہے کیونکہ جس کمزوری کو خدا نے اپنے پردہ ستاری کے نیچے چھپایا ہوا ہے۔اسے ظاہر کرنا خدا کے فضل کی ناشکری ہے۔پس دوست آئندہ اس قسم کے اظہار سے مجتنب رہیں۔البتہ ایسی کمزوریوں کا اظہار کیا جا سکتا ہے جن میں ستاری کا سوال پیدا نہیں ہوتا مثلاً حقہ نوشی یا داڑھی منڈوانا وغیرہ۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ان جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے من حيث الجماعت اس تحریک میں دلچسپی لی ہے۔اور اپنے اپنے حلقوں میں تحریک کر کے مقامی دوستوں کو آمادہ کیا ہے کہ وہ اس تحریک میں حصہ لیں ان جماعتوں کے نام یہ ہیں :- (۱) جماعت احمد یہ یاد گیر حیدر آباد دکن (۲) جماعت احمدیہ کراچی (۳) جماعت احمد یہ جمشید پوری (۴) جماعت احمد یہ بنگہ ضلع جالندھر (۵) جماعت احمد یہ کھاریاں ضلع گجرات (۶) جماعت احمد یہ مزنگ لاہور (۷) جماعت احمد یہ لالہ موسیٰ ضلع گجرات (۸) جماعت احمد یہ سرائے نو رنگ ضلع بنوں۔فجزاهم الله خيرًا وكان الله معهم ( مطبوعه الفضل ۳۰ نومبر ۱۹۳۷ء)