مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 255 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 255

۲۵۵ مضامین بشیر اندرونی اختلافات سے بچنے کا طریق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ناظر تعلیم و تربیت نے ایک صاحب کو تربیت کے متعلق حال میں ایک خط لکھوایا ، جس کا ضروری اقتباس بغرض افادہ عام درج ذیل کیا جاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہمارے دوست اس عظیم الشان جنگ کو مدنظر رکھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی وجہ سے حق و باطل کے درمیان شروع کیا گیا ہے ، تو انہیں غیروں کے مقابلہ سے اتنی فرصت ہی نہیں مل سکتی کہ وہ آپس کی چھوٹی چھوٹی اختلافی باتوں کی طرف توجہ دے سکیں۔کسی قوم کے افراد ہمیشہ جھگڑنے کی طرف اُسی وقت متوجہ ہوتے ہیں جب دشمن کی طرف سے اُن کی نظر ہٹ جاتی ہے۔پس میں کسی فریق پر الزام رکھنے کے بغیر آپ کو اور دوسرے فریق کو یہی نصیحت کروں گا کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض وغائت کو پہچانیں اور باہمی اختلافات میں الجھنے کی بجائے اپنی توجہ کو باطل کا مقابلہ کرنے میں صرف کریں۔یہ زاویہ نظر آپ کے لئے اور مقامی جماعت کے لیئے اور سارے سلسلہ کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ہوگا۔اور جو نہی کہ آر اس زاویہ نظر کو اختیار کریں گے، آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی نظر خود بخود اندرونی اختلافات کی طرف سے ہٹ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اور دیگر مقامی دوستوں کے ساتھ ہوا اور اس رنگ میں چلنے اور کام کرنے کی توفیق دے۔جو اس کی رضاء کے حصول کا باعث ہو (مطبوعہ الفضل ۷ نومبر ۱۹۳۷ء )