مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 253 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 253

۲۵۳ مضامین بشیر (۲۹) با وجود فارغ وقت رکھنے کے اور اپنی خدمات کو آنریری طور پر سلسلہ کے لئے پیش کر دینے کے قابل ہونے کے بریکاری میں وقت گزارنا۔(۳۰) بدنظری۔(۳۱) انسانی قوت کا غلط استعمال۔(۳۲) اسلامی پردے کی حدود کو توڑنا۔(۳۳) بد معاملگی یعنی کسی سے روپیہ لے کر یا کوئی چیز لے کر روپیہ یا چیز کی قیمت وقت پر ادا نہ کرنا اور کمزور اور جھوٹے عذروں پر ادا ئیگی کو ٹالتے جانا۔(۳۴) بد زبانی یعنی غصہ میں آکر خلاف تہذیب اور خلاف اخلاق الفاظ استعمال کرنا۔(۳۵) حقہ نوشی یا سگریٹ نوشی۔(۳۶) تمباکو کے دیگر ضرر رساں استعمالات یعنی ان میں تمباکو کھانا یا نسوار استعمال کرنا وغیرہ۔(۳۷) موجودہ تہذیب سے متاثر ہو کر اسلامی شعار کے خلاف ڈاڑھی منڈانا۔(۳۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے خلاف احمدی لڑکی کا رشتہ غیر احمدی لڑکے سے کرنا۔(۳۹) مرکز کی اجازت کے بغیر غیر احمدی لڑکی کا رشتہ لینا۔(۴۰) سلسلہ کی تعلیم کے خلاف غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا۔(۴۱) با وجود حج کی طاقت رکھنے اور دیگر شرائط کے پورا ہونے کے حج میں ستی کرنا۔(۴۲) ماں باپ کی خدمت اور فرمانبرداری میں سستی کرنا۔(۴۳) بیوی کے ساتھ بدسلو کی اور سختی سے پیش آنا یا عورت کی صورت میں خاوند کے ساتھ بدسلو کی اور تمرد سے پیش آنا اور خاوند کی خدمت میں سستی کرنا۔(۴۴) رشوت لینا۔(۴۵) رشوت دینا۔(۴۶) فرائض منصبی کے ادا کرنے میں بد دیانتی یا سستی کرنا۔(۴۷) شراب پینا یا دیگر منشی اشیاء کا استعمال کرنا۔(۴۸) سود لینا یا دینا اس زمانہ میں سود کے معاملہ میں بہت غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔او جھوٹے بہانوں کی آڑ میں ایسے لین دین کو جائز قرار دیا جارہا ہے جو حقیقتا سود کا رنگ رکھتا ہے۔(۴۹) تیتامی کے مال میں خیانت یا بے جا تصرف کرنا۔(۵۰) قتیموں کی پرورش میں سستی یا بے احتیاطی کرنا۔