مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 230 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 230

مضامین بشیر ۲۳۰ قادیان کے ووٹر ان کی خدمت میں ضروری گذارش احباب کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے واسطے گورنمنٹ کی طرف سے پروگرام مقرر ہو گیا ہے۔قادیان میں ۲۶ - ۲۷ اور ۲۸ جنوری ۳۷ ء کو مقامی ووٹروں کا پولنگ ہوگا۔یعنی ۲۶ جنوری کو قادیان کی مستورات کا پولنگ ہوگا اور ۲۷ جنوری کو مرد ووٹر ان مندرجہ فہرست جز واوّل کا پولنگ ہوگا۔اور ۲۸ جنوری کو مرد ووٹر ان مندرجہ فہرست جز و دوم و تتمہ کا پولنگ ہوگا۔جز واول میں ان دوٹر ان کے نام درج ہیں جو بغیر درخواست جائداد کی بناء پر ووٹر بنے ہیں۔اور فہرست دوم میں وہ ووٹر درج ہیں جو بذریعہ درخواست خواندگی وغیرہ کی بناء پر ووٹر بنے ہیں۔بہر حال قادیان میں مندرجہ بالا تاریخوں میں پولنگ ہوگا۔پس جن دوستوں اور بہنوں کا ووٹ قادیان میں درج ہے اور وہ اس وقت قادیان سے باہر گئے ہوئے ہیں، انہیں چاہیئے کہ مندرجہ بالا تاریخوں پر ضرور قادیان پہونچ جائیں تا کہ وقت مقررہ پر اپنا ووٹ دے سکیں۔یہ ایک نہائت ضروری معاملہ ہے۔جس کے واسطے بہنوں اور بھائیوں کو خاص طور پر وقت نکال کر قادیان پہو نچنا چاہئے۔جو ووٹر اس وقت قادیان میں مقیم ہیں انہیں بھی مندرجہ بالا تاریخیں نوٹ کر لینی چاہئیں تا کہ وہ ان تاریخوں پر قادیان سے باہر نہ جائیں۔اگر کسی دوست کو یہ علم نہ ہو کہ قادیان میں اس کی ووٹ درج ہے یا نہیں تو وہ میرے دفتر میں تشریف لا کر یا خط لکھ کر دریافت فرمالیں۔( مطبوعه الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۳۷ء)