مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 226 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 226

مضامین بشیر ۲۲۶ دوسرے کی سختی کو زیر کر سکتا ہے اور سخت سے سخت انسان بھی احسان کے سامنے جھک جاتا ہے۔پس سب کے ساتھ نرمی اور محبت کے ساتھ پیش آؤ۔(۵) تبلیغ میں کبھی جلد بازی نہیں کرنی چاہیئے اور اگر فوراً کوئی نتیجہ نہ نکلے تو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ صبر اور استقلال کے ساتھ لگے رہو بالآخر کامیابی حاصل ہو جاتی ہے۔گو یہ ضروری نہیں کہ ہر شخص جسے انسان تبلیغ کرے وہ احمدی ہو جائے مگر کسی نہ کسی رنگ میں اللہ تعالیٰ کامیابی دے دیتا ہے ور نہ ثواب تو ضرور مل جاتا ہے۔(1) تبلیغ میں حتی الوسع بحث کا رنگ اختیار نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ بحث سے دوسرے کو ضد پیدا ہوتی ہے بلکہ نرمی اور ہمدردی کے رنگ میں سمجھانا چاہئے۔اور اگر کسی وقت انسان دیکھے کہ دوسرے کوضد پیدا ہو رہی ہے تو اس وقت گفتگو بند کر کے دوسرے وقت کوشش کی جائے۔(۷) اگر کسی شخص کے کسی سوال یا اعتراض کا جواب نہ آتا ہو تو گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ دل میں دعا کرنی چاہیئے اور سوچنا چاہیئے۔دعا کرنے اور سوچنے سے اکثر اوقات جواب سمجھ میں آ جاتا ہے۔لیکن اگر پھر بھی جواب سمجھ میں نہ آئے تو کبھی غلط اور بناوٹی جواب نہیں دینا چاہیئے بلکہ کہ دینا چاہیئے کہ اس سوال کا جواب مجھے اس وقت معلوم نہیں میں اپنے کسی عالم سے پوچھ کر بتاؤں گا۔(۸) تبلیغ کے لئے ضروری کتا بیں اپنے ساتھ رکھنی چاہئیں اور یہ کتابیں دوستم کی ہونی چاہئیں۔اول ایسی کتابیں جو اپنے مطالعہ کے واسطے ہوں۔یہ کتا بیں مترجم قرآن شریف کے علاوہ مندرجہ ذیل مناسب ہیں۔دعوۃ الامیر احمدیت یعنی حقیقی اسلام «کشتی نوح‘ احمدیہ پاکٹ بک‘۔” در تین اردو وغیرہ وغیرہ۔دوسری وہ کتابیں جو لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے ہوں۔اس کے لئے سستے ایڈیشن کی کشتی نوح کے چند نسخے اور بعض دوسرے چھوٹے چھوٹے رسالے اور اشتہارات لینے چاہئیں جو غالباً دفتر تحریک جدید سے مل جائیں گے۔یا بازار سے خریدے جا سکتے ہیں۔وو رہو۔(۹) اپنے کام کی باقاعدہ رپورٹ دفتر تحریک جدید قادیان اور حضرت امیرالمومنین ایده اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بھجواتے رہو اور دعا کے لئے بھی لکھتے رہو (۱۰) جو تمہارا امیر مقرر ہو اس کی پوری پوری فرمانبرداری کرو اور اس کے ہر حکم کی تعمیل کرو۔خواہ وہ تمہاری مرضی کے کیسا ہی خلاف ہوا اور ہر طرح اس کا ادب کرو۔( مطبوعه الفضل یکم دسمبر ۱۹۳۶ء)