مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 15 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 15

۱۵ اور پھر آگے چل کر لکھتے ہیں کہ : - اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں۔۱۵۰ پھر اسی کتاب کے صفحہ ۶۳ پر لکھا ہے کہ : - جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا اور رسول کو بھی نہیں مانتا۔“ ان سب حوالوں پر یک جائی طور پر نظر ڈالنے سے صاف پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ظاہری کفر کو باطنی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ خود ذات باری تعالیٰ کا کفر قرار دے رہے ہیں۔وهو المراد ( مطبوعه الفضل ۶ ، ۵ ستمبر ۱۹۱۶ء) مضامین بشیر