مضامین بشیر (جلد 1) — Page 167
مضامین بشیر موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ انسان کو چاہیئے کہ ہر رمضان میں اپنی کسی ایک کمزوری کے متعلق یہ عہد کر لیا کرے کہ آئندہ میں اس سے بچوں گا اور پھر اپنی پوری کوشش کے ساتھ خدا سے دعا کرتے ہوئے اس سے ہمیشہ کے لئے مجتنب ہو جائے۔اس کے متعلق کسی سے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔صرف اپنے نفس کے ساتھ خدا کو گواہ رکھ کر عہد باندھا جائے۔البتہ اگر ایسے احباب جو اس رمضان میں اس نسخہ کو استعمال فرما ئیں۔بذریعہ خط مجھے بھی اطلاع بھجوا دیں تو میں انشاء اللہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ان کے اسماء پیش کر کے ان کے لئے خاص دعا کی تحریک کروں گا مگر اس اطلاع میں بھی سوائے کسی بدیہی بات کے اپنی کمزوری کا ذکر نہ کیا جائے کیونکہ ایسا اظہار نا جائز ہے بلکہ صرف اس بات کی اطلاع بھجوائی جائے کہ ہم نے اس تحریک کے ماتحت اس رمضان میں اپنی ایک کمزوری کے متعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب میری اس تحریک کی طرف خاص توجہ فرما کر عنداللہ ماجور ہوں گے۔( مطبوعه الفضل ۲۴ دسمبر ۱۹۳۳ء)