مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 107 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 107

1+2 ۱۹۲۷ء مضامین بشیر برکات رمضان سے فائدہ اٹھاؤ رمضان کا مہینہ کئی وجوہات سے ایک نہایت مبارک مہینہ ہے اور اس مہینہ میں سے خصوصا آخری عشرہ کے دن بہت برکت والے دن سمجھے گئے ہیں۔احباب کو چاہیئے کہ ان مبارک ایام سے پورا پورا فائدہ اٹھا ئیں اور صدقہ وخیرات اور ذکر الہی اور اصلاح نفس کی طرف ایسے شوق و ذوق کے ساتھ متوجہ ہوں کہ ان کی زندگیوں میں ایک روحانی انقلاب پیدا ہو جائے۔اگر رمضان کا مہینہ آئے اور بغیر ہمارے اندر کوئی انقلاب پیدا کرنے کے گذر جائے اور ہم جیسا کہ اس مبارک مہینہ سے قبل تھے ویسے ہی بعد میں رہیں تو ہم سے بڑھ کر زیادہ خسارہ میں اور کون ہوگا۔پس دعاؤں سے اور مجاہدہ سے اپنے قدم کو سرعت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیئے اور خدا کے ان فضلوں کو اپنی طرف کھینچنا چاہیئے جوان ایام میں اس کے بندوں کے بہت ہی قریب ہو جاتے ہیں۔اس دفع خدا کے فضل سے رمضان کی ستائیس تاریخ کو جمعہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جب رمضان کی ستائیس تاریخ اور جمعہ جمع ہو جائیں تو وہ وقت بہت ہی مُبارک ہوتا ہے۔پس ان مبارک گھڑیوں سے فائدہ اٹھاؤ لیکن یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ یہ باتیں منتر جنتر کے طور پر نہیں ہیں کہ انسان خواہ اپنے اعمال اور خیالات میں کیسا ہی رہے کوئی خاص گھڑی اسے کامیاب کر سکتی ہے۔بعض وقتوں میں بے شک خاص برکات کا نزول ہوتا ہے لیکن ان برکات سے وہی شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے جو اپنے اندر تغیر پیدا کر کے اپنے آپ کو ان فضلوں کا اہل بنا تا ہے۔کیا آپ لوگوں نے نہیں دیکھا کہ بارش اللہ تعالیٰ کا ایک خاص مادی فضل ہے لیکن جس زمین میں تخم گندہ ہوتا ہے اس کی روئیدگی بھی بارش کے بعد گندی ہی ہوتی ہے۔پس اپنے نفسوں کا محاسبہ کر کے دعا اور ذکر الہی مجاہدہ اور صدقہ وخیرات سے اپنے اندر ایک تغیر پیدا کرو اور پھر یہ مُبارک گھڑیاں سونے پر سہاگہ کا کام دیں گی اور احباب کو چاہیئے کہ ان دنوں میں خصوصیت کے ساتھ سلسلہ کی ترقی اور جماعت کی اصلاح کے لئے دعائیں کریں اور ہر دعا کو حمد باری اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر درود بھیجنے کے ساتھ شروع کریں اور