مضامین بشیر (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 10 of 694

مضامین بشیر (جلد 1) — Page 10

مضامین بشیر موعود نے غیر احمد یوں کو مسلمان کہا اور لکھا ہے۔اور نیز بیسیوں ایسے حوالے جن میں آپ نے بڑی وضاحت کے ساتھ غیر احمدیوں کے اسلام سے انکار کیا ہے۔فتدبرو۔" میں نے اپنے رسالہ ” کلمتہ الفصل میں کافی ذخیرہ ایسے حوالوں کا جمع کر دیا ہے جس کو موقع ملے وہ اس رسالہ کو دیکھے۔یہاں صرف نمونہ کے طور پر دیکھئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام عبد الحکیم خان مرتد کو لکھتے ہیں :- خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا۔وہ مسلمان نہیں ہے۔اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے 66 اس تحریر میں حضرت مسیح موعود نے کس وضاحت کے ساتھ اپنے منکرین کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔مخالف ہزار سر پیٹے اس تحریر کی صفائی کو مکد رنہیں کر سکتا۔پھر آپ نے اپنی ۲۶ دسمبر ۱۹۰۶ ء والی تقریر میں غیر احمدیوں کی نسبت فرمایا کہ :- اللہ تعالیٰ اب ان لوگوں کو مسلمان نہیں جانتا جب تک وہ غلط عقائد کو چھوڑ کر راہ راست پر نہ آجا دیں۔اور اس مطلب کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے۔“ دیکھئے حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک غیر احمدی مسلمان نہیں ہیں۔جب تک وہ مسیح موعود پر ایمان لا کر اپنے عقائد کو درست نہ کریں۔پھر آپ اپنی کتاب اربعین نمبر ۴ صفحه ۱۱ (روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۴۱ حاشیہ ) پر تحریر فرماتے ہیں کہ : - ” جب میں دہلی گیا تھا۔اور میاں نذیر حسین غیر مقلد کو دعوت دین اسلام کی گئی تھی۔تب ان کی ہر ایک پہلو سے گریز دیکھ کر اور ان کی بدزبانی اور دشنام دہی کو مشاہدہ کر کے آخری فیصلہ یہی ٹھہرایا گیا تھا کہ وہ اپنے اعتقاد کے حق ہونے کی قسم کھا لے۔پھر اگر تم کے بعد ایک سال تک میری زندگی میں فوت نہ ہوا تو میں تمام کتابیں اپنی جلا دوں گا اور اس کو نعوذ باللہ حق پر سمجھ لوں گا لیکن وہ بھاگ گیا۔“ دیکھئے اس تحریر میں حضرت مسیح موعود نے کسی دھڑلے کے ساتھ مولوی نذیرحسین کے مقابلہ میں صرف اپنے عقائد کو ہی اسلام قرار دیا ہے اور مولوی مذکور کو جو غیر احمد یوں میں دین اسلام کا ایک