میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 44 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 44

34 سب باتیں عربی میں ہی ہوں گی۔یہ سن کر وہ عربی مولوی صاحب کو بلا کر باہر لے گئے اور دیئے ہوئے بیعانہ پر ہی اکتفا کرتے ہوئے واپس بھیج دیا اور اس طرح پندرہ روپے بچالئے بعد میں ایک دوست نے آکر مجھے سارا ماجرا سنایا کہ جب آپ نے عربی مولوی صاحب کے چھوٹے سے عربی کے سوال کا اتنا لمبا جواب دیا تو ہم سمجھ گئے کہ عرب مولوی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے لہذا ہم نے باقی پندرہ روپے کی کفایت کر لی اور اب ہم کوئی اور فیصلہ کا طریق سوچیں گے۔میں نے اللہ تعالی کا بہت شکر ادا کیا کیونکہ اسی نے اس وقت میری عزت رکھی تھی جبکہ میں اس وقت عربی سے نا واقف تھا۔پکڑوانے کا منصوبہ جب غیر احمدیوں کو عربی مولوی سے مقابلہ کروانے میں ناکامی ہوئی تو ان میں سے بعض متعصب لوگوں نے مجھے حکومت سے سزا دلوانے کی کوشش کی اور میری رپورٹ کر دی کہ یہ احمدی مولوی مناظرے کرتا ہے اور اس طرح ہمیں تنگ کرتا ہے۔میرے ایک خیر خواہ دوست نے اس رپورٹ سے مجھے آگاہ کر دیا جو کیمپ کمانڈر کے پاس گئی تھی۔تھوڑی دیر کے بعد چپڑاسی مجھے بلانے آگیا اور پھر میں اس کے ساتھ ہی کیمپ کمانڈر کے پاس گیا۔وہاں ان دنوں مذہبی مباحثات کی سختی سے ممانعت تھی اور اگر کوئی اس میں ملوث پایا جاتا تو اسے جرمانہ کے ساتھ سزا بھی دی جاتی تھی۔نیز اس کی سروس بک خراب ہو جاتی تھی اب میرے امتحان کا وقت آن پہنچا تھا۔اگر میں کہوں کہ مناظرے کئے ہیں تو سزا واجب ہو جاتی ہے اور اگر یہ کہوں کہ میں نے کوئی مناظرہ نہیں کیا تو وہ جھوٹ تھا جس کا لوگوں پر بھی برا اثر پڑ سکتا تھا۔وہاں پہنچتے ہی کیمپ کمانڈر نے سوال کیا کہ تم نے مباحثہ کیا ہے؟ میری زبان سے بے ساختہ نکلا کہ صاحب کس کے ساتھ ؟ اس نے کہا کس کے ساتھ کیا ؟ میں نے کہا جناب عالی مباحثہ