میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 270
250 منیر سیکرٹری صدیقته المبشرین، محترم والد صاحب کی ملاقات کے لئے اسلام آباد تشریف لائے تو والد صاحب کی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔خاکسار کے بتانے پر مولوی صاحب نے ان واقعات کو افادہ عام کے لئے چھپوانے کی تحریک کی بھر پور حمایت فرمائی میں ذاتی طور پر بھی سمجھتا ہوں کہ محترم والد صاحب کی خدمت دین سے بھر پور زندگی کے یہ ایمان افروز واقعات موجودہ دور میں دعوت الی اللہ کے لئے علمی اور عملی ہر دو پہلوؤں سے انتہائی مفید اور بابرکت ثابت ہوں گے۔محترم والد صاحب کا وجود سیدنا حضرت مسیح موعود کی اس پیشگوئی کا بھی مصداق ہے جو اللہ تعالٰی نے حضرت مسیح موعود کو اس رنگ میں بتائی کہ : میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔اشتهار 120 فروری 1886ء تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۷۰-۷) اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے محترم والد صاحب کی اولاد کی تعداد اس وقت 136 تک پہنچ چکی ہے۔اور دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہو چکی ہے۔فالحمد ) الله علی ذلک آپ کی تمام اولاد کو اللہ تعالی نے آپ کی خدمت کا خوب حق ادا کرنے کی توفیق بخشی ہے۔آج کل آپ اس عاجز کے پاس اسلام آباد میں مقیم ہیں۔اللہ تعالٰی آپ کی صحت میں برکت ڈالے۔اور اس مبارک وجود سے ہم سب کو تا دیر استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔اور مقبول خدمت کی توفیق بخشے۔آمین ثم آمین۔خاکسار آخر میں جذبات تشکر کے اظہار کے لئے مکرم و محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر سیکرٹری حدیقتہ المبشرین کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہے جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت کے لئے تمام تر تیاری اور انتظامات فرمائے۔اللہ تعالی انہیں اور