میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 269 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 269

249 اظہار تشکر اللہ تعالٰی کا یہ بے انتہا احسان ہے کہ اس نے محض اپنے فضل سے دین حق کی نشأة ثانیہ اور اس کے دیگر ادیان پر عالمگیر غلبہ کے لئے اس زمانہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کو مبعوث فرمایا۔اور سنت انبیاء کے مطابق آپ کی خاص تائید و نصرت کے لئے ہوائیں چلائیں۔مشرق و مغرب اور شمال و جنوب سے آپ کو ایسے انصار دین میا فرمائے جنہوں نے بالواسطہ آپ کے بابرکت وجود سے فیض حاصل کیا اور اس نور کو مختلف اطراف میں پھیلاتے رہے۔اس طرح یہ الہامی وعدہ پورا ہوا ینصرک رجال نوحى اليهم من السماء یہ بابرکت وجود اور بزرگ ہستیاں اب آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہیں۔اس وقت ان بابرکت وجودوں میں سے ایک نہایت ہی درویش صفت وجود میرے محسن والد حضرت مولانا محمد حسین صاحب سبز پگڑی والے رفیق حضرت مسیح موعود ہیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی دوسری صدی تک سیدنا حضرت مسیح موعود کی پاک نشانی کے طور پر زندہ رکھا ہے یکم جنوری 1993ء کو آپ اپنی عمر کی پہلی صدی پوری کر کے دوسری صدی میں داخل ہو چکے ہیں۔اللہ تعالی نے آپ کو مختلف علاقوں میں احمدیت کا پیغام نیز حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ اور آپ کے کامل غلام حضرت مسیح موعود کا فیضان پہنچانے کی سعادت بخشی آپ کی زندگی کے چند واقعات خاکسار کے پاس محفوظ تھے اور لمبے عرصہ سے میری یہ دلی خواہش تھی کہ ان ایمان افروز واقعات کو افادہ عام کے لئے چھواؤں 9 اکتوبر 1993ء کو مکرم و محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب