میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 268 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 268

248 انسانوں تک پہنچ گیا ہے اور ایسے فدائین بھی پیدا ہوئے جنہوں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں اور سینکڑوں نوجوانوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں سے وقف کیں۔خدا تعالی کے فضل سے ۱۲۰ ممالک میں احمدیت پھیل چکی ہے۔یہ ایک بڑا نشان ہے بشرطیکہ انسان غور کرے۔ایمان بڑھ رہے ہیں کہ ایک وجود ایک گاؤں میں کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ خدا نے میرے ساتھ یہ وعدے کئے ہیں۔کہ "میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اور آپ کی یہ پیشگوئی دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے پوری ہو رہی ہے۔آپ بہنوں کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ آپ خدا تعالٰی کے مامور کا ہاتھ بٹا رہی ہیں اور ہر جماعت میں لجنہ اماء اللہ قائم کرنے کی کوشش کامیاب ہو رہی ہے۔اور ہم چونکہ بحیثیت مربی ہونے کے جماعتوں کا دورہ کرتے رہے ہیں اور مردوں کے علاوہ مستورات کی خواہش پر ان میں بھی تقریریں ہوتی رہی ہیں ان کا اخلاص دیکھ کر بہت خوشی ہوتی تھی۔یہ محض اللہ تعالی کا فضل اور حضرت بانی سلسلہ کی برکت ہے۔اور میرا یہ پیغام ہی نہیں بلکہ شب و روز کی دعا بھی ہے کہ اللہ تعالی آپ کی سعی میں بہت زیادہ کامیابی کی صورتیں پیدا کرتا رہے۔