میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 267 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 267

247 بتقریب صد سالہ جشن تشکر ۱۹۸۹ء لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کے لئے پیغام حضرت مولوی محمد حسین صاحب رفیق حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ میری پیاری بزرگ بہنو! السلام علیکم و رحمتہ الله و بركاته اللہ تعالٰی کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے ہمیں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں پیدا کیا۔جنہوں نے تمام دنیا کو پوری بصیرت سے یہ یقین دلایا کہ دین حق زندہ مذہب ہے اور آنحضرت ﷺ کی پیروی کے بغیر اب نجات نہیں ہے۔حضور نے بڑی بڑی کتب تصنیف فرما کر دلائل کے ساتھ ثابت کر دیا کہ دین حق ہی وہ مذہب ہے جس کا دنیا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ایسے ٹھوس دلائل دیئے کہ تمام مذاہب کا منہ بند کر دیا۔صرف علمی طور پر ہی نہیں بلکہ مختلف رنگوں میں نشانات بھی دکھائے اور فرمایا کہ مجھے اللہ تعالی نے محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں سب کچھ خطا کیا ہے اب دنیا کے کناروں تک دین حق پہنچے گا۔لطف یہ ہے کہ ہر ایک خدا رسیدہ انسان کے زمانہ میں ہمیشہ مخالفت ہوئی اسی طرح آپ چونکہ ایک بہت بڑے مقام پر کھڑے کئے گئے تھے۔اس لئے ان کی مخالفت بھی ہر رنگ میں کی گئی باوجود ان مخالفتوں کے آپ کا مشن جو اکیلے وجود سے شروع ہو کر کروڑوں سے بھی زیادہ