میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 196
184 مثل ہے۔اس کی سفیدی کو جو سبزی مائل ہے۔یہ آنکھیں برداشت نہیں کر سکتیں۔اگر وہ اپنا پورا جمال ظاہر کر دے تو انسان کی حرکت قلب بند ہو جائے۔اس لئے ذات باری تعالی ایک از حد خفیف جھلک ظاہر کر کے اپنے بندے کا اطمینان قلب کرتی ہے وبن۔ڈپٹی صاحب نے اٹھ کر مجھے اپنی چھاتی سے لگالیا اور کہنے لگے کہ آج سے میرا احرار سے فرار ہے اور میں اب احمدیت کی ضرور تحقیق کروں گا اور ساتھ اپنا مکمل ایڈریس بھی دیا۔کہنے لگے کہ آپ جب بھی ہوشیار پور آئیں مجھے ضرور ملیں میں اپنی گستاخی کی معافی چاہتا ہوں۔افسوس ہے کہ میرا سارا ریکارڈ قادیان میں رہ گیا ورنہ بہت فائدہ پہنچ سکتا تھا۔اس کے بعد جلسہ کے موقع پر مجھے مع المیہ صاحبہ کے واپس قادیان بلوالیا گیا اور حکم ملا کہ بعد جلسہ آپ کو کسی دوسرے حلقہ میں بھیجا جائے گا۔بعد جلسہ مجھے حکم ملا کہ دوبارہ پونچھ پونچھ ریاست کشمیر میں ایک سال بعد جیسی ہے چلے جاؤ کیونکہ مولوی محمد صادق سماٹری وہاں بوجہ کٹھن راستے کھانے پینے کی تنگی اور ناموافق غذا کے بیمار ہو کر واپس جلسہ پر مرکز پہنچ گئے۔وہ مجھ سے دفتر میں ملے اور کہنے لگے۔استغفراللہ مولوی صاحب آپ مجھے کہاں پھنسا آئے تھے۔وہاں کام کرنا آپ ہی کا کام ہے۔میں نے تو کان پکڑ لئے ہیں کہ آئندہ کبھی پونچھ نہ جاؤں گا۔میں نے کہا ہمیں دفتر والوں نے آج تک جہاں بھی بھیجا ہے اللہ پر توکل کر کے چل پڑا۔اب بھی انبالہ کرنال ، پانی پت رہتک ، کلانور ، آریہ پو برست ، شاه آباد انبالہ چھاؤنی کا ٹھگڑھ ، سروعہ ضلع ہوشیار پور کا دورہ کر کے آیا ہوں۔اب جدھر کا حکم ہو گا چل پڑیں گے۔غرضیکہ دفتری حکم کے مطابق مع اپنے گھر والوں کے پونچھے پہنچا اور کام شروع کر دیا تمام حلقہ جات تحصیل باغ اور تحصیل راولا کوٹ وغیرہ کا دورہ کیا گیا۔تحصیل مینڈر کا دورہ