میری یادیں (حصّہ اوّل)

by Other Authors

Page 191 of 276

میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 191

179 دان ہو جانا پہاڑ کو ادھر سے ادھر کر دینا اور پھر آسمان پر چلے جانے کا معجزہ دکھایا ہو تو بیان کریں۔ابھی میں صرف یہی چار سوال رہنے دیتا ہوں تا کہ آپ کوئی بوجھ محسوس نہ کریں۔حافظ صاحب کہنے لگے مولوی صاحب میں قریباً ہر پادری و عیسائی سے ملا ہوں جو اسلام چھوڑ کر عیسائی ہوا ہے۔وہ کسی نہ کسی لالچ میں ہوا ہے ورنہ عیسائیوں میں مذہب کہاں تھا۔وہ تو سارا رسول پاک ﷺ کی آمد پر ہی ختم ہو گیا اور باقی صرف دنیا داری ہی رہ گئی۔اب کوئی نوکری کے لئے کوئی شادی کے لئے کوئی کسی ٹھیکہ کو لینے کے لئے کوئی پڑھائی کے وظیفہ کے لئے کوئی کسی رعب میں آکر کوئی مالی کمزوری کی وجہ سے اور کوئی یتیم خانہ میں پرورش پا کر عیسائی ہو جاتا ہے۔اب بھلا بتائیں کہ عیسائی مذہب کہاں رہ گیا ہے۔بلکہ پادری بھی عیسائی نہیں ابن المال ہیں و بس۔کسی پادری نے مناظرہ کیا کرنا ہے۔طبائع میں آزادی، بے پردگی غریب کی کمائی ، صرف حکومت سے تعلق ہے ورنہ عیاشی لادینیت اور دہریت کا دور دورہ ہے۔میرے یہ تھوڑے سے الفاظ سن کر پادری صاحب بولے کہ مولوی صاحب اگر آپ برا نہ منائیں تو اسلام میں تو سب کچھ ہے مگر مسلمان خالی ہو گئے ہیں۔انہیں ہم بات تک نہیں کرنے دیتے اور نہ وہ ہمارے سوالوں کے جواب ہی دے سکتے ہیں۔ہمارا سوال ہوتا ہے کہ ہمارا خداوند یسوع مسیح خدا کے بیٹے تھے اس لئے انہوں نے وہ معجزے دکھائے جو کوئی اور نبی نہیں دے سکا یعنی جو آپ نے اپنے سوال نمبر ۴ میں بیان کر دیئے ہیں۔وہ مسلمان ان سب معجزات کو مانتے ہیں جواب کیا دیں گے۔مگر اس زمانہ میں حضرت مرزا صاحب نے آکر عیسائیت کا چراغ نہ صرف گل کر دیا بلکہ توڑ موڑ کر ایسا ٹکڑے ٹکڑے کر دیا کہ اب قیامت تک نہ جل سکے اور عیسائی ہی کیا غیر مذاہب کا ایسے ڈٹ کر مقابلہ کیا کہ اسلام کو ان پر غالب کر دیا اور اپنے مریدوں کی فوج کو اسلامی دلائل سے ایسا مسلح کر دیا کہ ساری دنیا ان - 6