میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 185
173 مصروف ہیں ورنہ اگر دنیا ہی کمانی ہوتی تو ان ایام میں تین سو روپیہ ماہوار کی ملازمت مجھے ملتی تھی۔صرف ابادان جانا پڑتا تھا اور میرے ساتھی وہاں چلے بھی گئے۔پھر فتح گڑھ ضلع فرخ آباد میں امریکن پادری ۲۰۰ روپیہ ماہوار دیتے تھے پھر پادری سوجان پوری دو سو پچاس روپیہ علاوہ سفر خرچ کے امریکن مشن سے دلاتا تھا۔اگر ایمان کی ضرورت نہ ہوتی تو ادھر تو بڑی عیش تھی۔اس لئے بابو صاحب میں نے جہاں تک تحقیقات کی ہیں حضرت عیسی کے متعلق جو عقائد پادریوں کے ہیں وہی آپ صاحبان کے ہیں اور باوجود یہ عقیدہ رکھنے کے آپ دونوں گروہ جنت کی خوشبو بھی لے رہے ہیں گویا جنت کے اجارہ دار ہیں حالانکہ رسول اکرم ا نے خبردار بھی کیا تھا کہ پادریوں کا گروہ دجال ہو گا اس سے بچنا۔اور سورۃ کہف کا پہلا اور آخری رکوع پڑھنا کیونکہ یہ دونوں رکوع عیسائیوں کا حال ظاہر کرتے ہیں اس طرح تم دجالی فتنہ سے بچ سکو گے۔اب میری مئودبانہ بلکہ ناصحانہ گزارش ہے کہ آپ احمدیت کی تحقیق کریں خدا تعالٰی آپ کو ضرور ہدایت دے دے گا۔غرضیکہ بابو صاحب اس دن کے بعد ایسے غائب ہوئے کہ آج تک کہیں نظر نہیں آئے۔آیت فاولئک مع الذین انعم الله عليهم میں لفظ مع کے عجیب معنی تحصیل پٹھانکوٹ میں ایک دفعہ تبلیغی دورہ کے دوران ماسٹر عبد الکریم صاحب ٹیلر نے مجھے کمزور جان کر بات چیت کرنے کے لئے وقت مانگا اور رات کو مولوی عبدالکریم صاحب ، شیخ نور الدین صاحب اور چند احباب میرے پاس آگئے۔کہنے لگے کہ ہم بات چیت کرنے آئے ہیں۔میں نے خوش آمدید کہا اور بات شروع ہو گئی۔سوال و جواب کافی دیر تک ہوتے رہے۔آخر مولوی صاحب لفظ " مع " کے