میری یادیں (حصّہ اوّل) — Page 166
154 ختم نبوت کے معانی ( پیر صاحب نے اپنے گھوڑے ہار دیئے) دوسرے دن پیر جی بڑے طمطراق سے آئے۔ہم پہلے ہی موجود تھے۔کافی لوگ مناظرہ سننے کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ذیلدار نمبردار اور سپاہی بھی آگئے۔آج دونوں مناظروں میں مدعی میں تھا۔کافی آیات پڑھ کر سنائیں۔پیر جی نے آیت خاتم النبیین پڑھی۔میں نے کہا اب اس کے معنی ایسے کرنا جس کی قرآن پاک سے تائید ہوتی ہو۔کہیں قرآن پاک میں اختلاف نہ ثابت کر دینا ورنہ آریہ اور عیسائی بچے ہو جائیں گے۔اور لوجدوا فیه اختلافا كثيرا کے بھی خلاف ہو جائے گا۔اس معاملہ میں بڑی ہوش کی ضرورت ہے۔پیر صاحب کہنے لگے کہ میں وہی معنی کروں گا جو مرزا صاحب نے کئے تھے۔هست او خیر الرسل خیر الانام ہر نبوت را برو شد اختتام اب اس "ہر" کا جواب دیدو تو یہ میرے چار گھوڑے ہیں یہ چاروں آپ کو ای مجلس میں بطور انعام دے دیئے جائیں گے۔اب ادھر ادھر کی باتوں سے نہ ٹالنا اور میرے ”ہر نبوت را برد شد اختام" کا جواب دو۔ہمارے احمدی دوست کچھ گھبرائے تو میں نے کہا پیر صاحب کلیہ تو یہی ہے نا کہ اپنے کلام کے جو معنی متکلم کرے وہ صحیح ہوتے ہیں۔پیر صاحب بولے بیٹک ٹھیک ہے۔میں نے کہا کہ پیر صاحب آب آپ کو "ہر" کا جواب دو حرفوں میں دیتا ہوں۔ذرا دہی در ثمین فارسی پھر نکال لیں۔آپ فرماتے ہیں۔ختم شد برنفس پاکش ہر کمال لا جرم شد ختم ہر پیغمبری پیر صاحب فارسی کے نشی فاضل تھے۔فورا سمجھ گئے کہ ٹھیک ہے۔میں نے کہا کہ دوستو پیر صاحب کے گھوڑے کھول کر ادھر لے آؤ۔پیر صاحب کی ہوائیاں