مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن — Page 19
ذلت کی دوبارہ پذیرائی پہلے جب ربوہ کا نام حکومت پنجاب نے نیا قادیان رکھا تو یہ اپنی نامرادی کا طوق گلے میں ڈالے پھر ارباب اقتدار کے تلوے چاٹنے لگے چنانچہ اس بار بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ذلت نے ہی اُن کی پذیرائی کی اور ربوہ کا ایک اور خوبصورت نام تجویز ہوا۔اس پیارے نام سے ربوہ کی مقدس بستی کنار چن آب یعنی چاند کے پانی کے کنارے کی بستی قرار پائی۔فتبارك الله احسن الخالقين۔احمدیت کی صداقت کا چمکتا ہوا نشان یہی نہیں، میں ڈنکے کی چوٹ کہوں گا بلکہ دنیا بھر میں اس کی منادی کروں گا کہ مرکز احمدیت، ربوہ کا یہ دلکش نام صداقت احمدیت کا چمکتا ہوا نشان ہے۔اس اجمال کی تشریح حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کے قلم سے درج کرتا ہوں۔آپ نے رسالہ ”الفرقان “ربوہ مئی ۱۹۷۵ء کے شمارہ میں صفحہ ۲، ۳ پر جلی قلم سے حسب ذیل ادار یہ رقم فرمایا:- دریائے چناب پر نور خدا کا نزول صداقت احمدیت پر ایک اور بُرہان راولپنڈی کے مشہور ماہنامہ فیض الاسلام میں جناب مولوی محمد فضل قدیر ظفر صاحب ندوی نے جناب سید محمد سلیمان ندوی کی مشہور تالیف سیرۃ النبی مجلد سوم سے رویائے تمثیلی کے عنوان سے احادیث نبویہ جمع فرمائی ہیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے کے اپنے ایک رؤیا کا بایں الفاظ ذکر فرمایا ہے۔تحریر 19