مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن

by Other Authors

Page 21 of 25

مولوی منظور کا فتنۂ تحریف قرآن — Page 21

شروع کیا۔آج جو لوگ اپنی کم فہمی سے اس جماعت کو مٹانا چاہتے ہیں وہ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ کے مصداق بن رہے ہیں اور بہر حال ناکام رہیں گئے۔اس رویا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب پر بننے والے مرکز دینی کی حیثیت چاند کے نور کی ہو گی جو آفتاب محمدی علیہ سے ہی مستفاد ہوتا ہے اس کی حیثیت مستقل نہ ہو گی۔وہ تو نور محمدی کی ہی جھلک ہو گی۔پس اس مرکز والوں کو اسلام سے دور قرار دینا آسمانی تقدیر سے لڑائی لڑنا ہے۔اے کاش! ہمارے خدا ترس مسلمان بھائی اس آسمانی اشارہ کو سمجھیں! وَ مَا علينا الا البلاغ المبين! احراری تاریخ اور نام بدلنے کی قدیم روایت یہاں یہ بتانا بھی نہایت ضروری ہے کہ چنیوٹی کی احرار پارٹی کی تاریخ میں نام بدلنے کی روایت بہت پرانی ہے اور اس میں عطاء اللہ بخاری کو ید طولی حاصل تھا۔انہوں نے ہندوؤں میں مقبول ہونے اور سنسر سے بچنے کیلئے دیناج پور جیل میں اپنا نام پنڈت کر پا کرام برہمچاری رکھ لیا تھا جو سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا ترجمہ یا بدل تھا۔(سید عطاء اللہ شاہ بخاری صفحه ۷۳ از شورش کا شمیری) رسالہ سیارہ ڈائجسٹ اگست ۱۹۶۶ء صفحہ ۱۹۹، پر ایک چشمدید شہادت درج ہے کہ :۔" وتی دروازے کے باہر بڑے دھوم دھڑ کے سے کانفرنس ہوئی جس میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے پاکستان اور پاکستانیوں کا ذکر ان حسین الفاظ میں کیا: یہ لوگ پاکستان مانگتے ہیں۔جانتے ہو کیا مانگتے ہیں۔پاکستان۔۔پاکی استان۔۔۔انہیں پاکی استان چاہئے۔دے دیجئے اُسترے اُن کے ہاتھوں میں اور بھیج دیجئے 21