حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 9 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 9

12 مشتمل ایک فتوی رسالہ اشاعۃ السنہ جلد نمبر 13 میں شائع کیا۔یہ فتوی مشہور علماء کے دستخطوں کے ساتھ شائع کیا گیا تھا جس میں حضرت مولوی برہان الدین صاحب کا نام بھی شامل کیا۔حضرت مولوی صاحب نے وہ فتویٰ مقید و مشروط لکھا تھا اور وجہ قید دور ہو جانے کے بعد۔۔کھلی مجالس میں اعلانیہ فرمایا کہ مجھے حضرت مرزا صاحب میں کوئی نقص نظر نہیں آتا۔لیکن یہ بات اور بعد کے خطوط مولوی محمد حسین بٹالوی نے بوجہ اپنی بدنامی ہونے کے رسالہ اشاعۃ السنہ میں شائع نہ کئے۔بہر حال حضرت مولانا برہان الدین صاحب کی پہلے کی اور بعد کی زندگی آپ کا اخلاص، اس راہ میں مصائب برداشت کرنا اس بات پر گواہ ہے کہ آپ ہمیشہ ہی بچے اور پکے عاشق حضرت احمد ر ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: وہ اول ہی اول ہوشیار پور میں میرے پاس گئے۔ان کی طبیعت میں حق کے لئے ایک سوزش اور جلن تھی۔مجھ سے قرآن شریف پڑھا۔بائیس برس سے میرے پاس آتے تھے۔صوفیانہ مذاق تھا۔جہاں فقراء کو دیکھتے وہیں چلے جاتے۔میرے ساتھ بڑی محبت رکھتے تھے۔“ (الحکم 7 /جنوری 1907 ءص13) جیسا کہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ حضرت مولوی برہان الدین صاحب دل سے تو پہلے ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے معتقد ہو چکے تھے۔تاہم با قاعدہ بیعت 20 جولائی 1892ء میں کی۔تاریخ احمد بیت جلد دوم ایڈیشن 2007 ، ص 409)