حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page ix
2 تعارف درج ذیل ہے۔1 نعمان : آپ ایک ماہر طبیب تھے، ان کا ایک ایجاد کردہ کشتہ شنگراف نعمانی“ آج تک معروف ہے۔جہلم شہر کے مین بازار میں موجود جامع مسجد اہل حدیث میں آپ کا نام محراب کے اوپر آج بھی کندہ ہے۔2 - لقمان : عالم بھی تھے اور شاعر بھی۔3۔عثمان : یہ بھی عالم تھے۔4۔برہان : یہ کتاب آپ ہی کے بابرکت وجود کے بارہ میں ہے۔آپ ہی کے طفیل آج باقی افراد کا ذکر ہورہا ہے۔یہ تمام برکات در اصل مہدی آخر الزماں کے طفیل ہیں۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ، آپ کے خلفاء اور آپ کی تمام بدنی اور روحانی اولاد پر ہوں۔آمین۔5۔سلطان : عالم تھے، اپنے بھائی نعمان کی وفات کے بعد جامع مسجد اہلِ حدیث جہلم کے امام ہوئے۔آپ کی صاحبزادی جن کا نام معلوم نہیں ہو سکا مگر اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ آپ بھی بہت علم رکھنے والی خاتون تھیں۔المختصر یہ گھرانہ ہی علماء کا گھرانہ تھا۔پیدائش اور ابتدائی تعلیم حضرت مولوی صاحب کی ولادت کی صحیح تاریخ تو اس زمانہ کے رواج کے مطابق محفوظ نہیں البتہ ایک اندازے کے مطابق آپ 1830ء میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کا وطن مالوف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کا گاؤں بوریاں والی ہے۔آپ بچپن میں ہی جہلم چلے گئے ، پھر