حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page viii
حضرت مولا نا برہان الدین جہلمی صاحب خاندانی تعارف حضرت مولا نا برہان الدین صاحب جہلمی کے والد محترم کا نام مولانامحمد بین صاحب تھا۔آپ علاقہ کی معزز قوم گھڑ سے تعلق رکھتے تھے۔یہ خاندان ایک مذہبی شہرت کا حامل تھا، جس کی سکونت موضع ” بوریاں والی نز د سکندر پور تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں تھی۔مولانا محمد یسین صاحب گاؤں کے نہایت معتبر اور معزز فرد تھے۔پیشے کے اعتبار سے آپ اوسط درجہ کے زمیندار تھے۔آپ کی شرافت اور دلیری کی وجہ سے اس زمانہ میں جبکہ اردگرد آئے دن ڈا کہ زنی اور چوری کے واقعات عام تھے، کوئی اس غرض سے بوریاں والی کا رخ نہیں کرتا تھا۔آپ ہر شام بلا ناغہ گاؤں کے گرد ایک چکر لگاتے تھے اور رات کو بھی گاؤں کی حفاظت کرتے رہتے تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ صاحبزادے اور ایک صاحبزادی عطافرمائی تھی۔تمام کے تمام عالم دین اور اپنے حلقہ احباب میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے تھے۔ان کے نام اور مختصر