حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 39 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 39

42 اس الہام میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ یہ لوگ جو تمہیں ذلیل کرنے والے ہیں ان کو اس دنیا میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اس سلسلہ میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کے مقدمہ میں اپنے ایک مشہور مخالف کے اس الہام کا مورد بننے کا ذکر کر کے اس کی اس رسوائی کا ذکر کیا ہے جو اسے عدالت میں نصیب ہوئی آپ نے ان لوگوں کے اسماء بھی درج فرمائے ہیں جو اس کے گواہ تھے۔اس فہرست میں حضرت مولانا برہان الدین صاحب کا نام 168 نمبر پر شامل ہے جو اس موقع پر حضوڑ کے ہمرکاب تھے اور گورداسپور میں موجود تھے۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم ایڈیشن 1986 ، صفحہ 26 اشتہار نمبر 183 ) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی کے بارہ میں فرماتے ہیں : وہ اول ہی اول ہوشیار پور میں میرے پاس گئے۔ان کی طبیعت میں حق کے لئے ایک سوزش اور جلن تھی۔مجھ سے قرآن شریف پڑھا۔بائیس برس سے میرے پاس آتے تھے۔صوفیانہ مذاق تھا۔جہاں فقراء کو دیکھتے وہیں چلے جاتے۔میرے ساتھ بڑی محبت رکھتے تھے۔میں چاہتا ہوں کہ ماتم پرسی کے لئے لکھ دوں بہتر ہے کہ ان کا جو لڑکا ہو وہ یہاں آجاوے تا کہ وہ باپ کی جابجا ہو۔اسے لکھو کہ وہ دین کی تکمیل کرے۔کیونکہ باپ کی ہی روش پر ہونا چاہئے۔“ آپ کی خوبیوں کا بیان (الحکم 7 جنوری 1909 ء ص 13) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعوی بھی نہیں فرمایا تھا کہ آپ نے اپنی