حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 34 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 34

37 سی آیت کے خلاف حضرت مرزا صاحب کا عمل ہے۔حافظ صاحب نے کہا کہ آیت لَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ کے خلاف مرزا صاحب نے اس طرح کہا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے معبودوں کو گالیاں دے کر بچے معبود کو گالیاں نکلوائی ہیں اور آپ ان کے ساتھ ہیں۔اس لئے ہم آپ سے سلام نہیں کر سکتے۔مولوی صاحب نے فرمایا کہ حافظ صاحب کوئی ایسی آیت نکالو جس میں اللہ تعالی نے فرمایا ہو کہ غیر اللہ کی عبادت کرنے والوں کو برا نہ کہو۔حافظ صاحب لا جواب ہو گئے۔کیونکہ اللہ تعالی نے غیر اللہ کی عبادت کرنے والوں کو کا فرمشرک اور جہنمی کہا ہے۔خادمانہ رنگ کی ایک جھلک (ماہنامہ انصار اللہ جولائی 1995 ء ص 24) حضرت مولانا برہان الدین صاحب کے دل میں بے انتہا خدمت کا جذبہ تھا۔اپنے آقا کی خدمت میں جنون کی کیفیت پائی جاتی تھی۔بیعت کے بعد آپ ہر سال قادیان تشریف لے جاتے تو حضور فرمایا کرتے: مولوی صاحب آپ کے آنے سے مجھے آرام ملتا ہے۔“ حضرت مولوی عبد المغنی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اکثر دفعہ فرمایا کہ مولوی صاحب آپ قادیان آجائیں آپ کی ضروریات کے ہم ذمہ دار ہوں گے۔لوگوں نے کہا کہ آپ حضرت صاحب کے پاس کیوں نہیں آجاتے ، تو والد صاحب ان لوگوں کو پنجابی میں جواب دیتے ” نالے کوڑا نالے پڑیں ساڑے“ مطلب یہ کہ ایک تو میں نالائق کسی کام کے قابل نہیں دوم بجائے حضرت صاحب کی خدمت کرنے کے خود ہی ان پر بوجھ