حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 30
33 مطلب یہ ہے کہ میں پھر بھی ناکارہ کا نا کا رہ ہی رہا۔یہ کہہ کر وہ چیچنیں مار کر رونے لگ گئے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ ينتظر یعنی مومنوں میں ایسے لوگ بھی ہیں۔جنہوں نے قربانیاں کیں اور انتہا درجہ کی قربانیاں کیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو پالیا اور کچھ ایسے ہیں جو قربانیاں کر رہے ہیں۔“ الفضل 17 دسمبر 1945 ء ص 5-6) اد میں مہدی دا چپڑاسی قادیان کا ایک واقعہ ہے کہ حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی نے جب کہ آپ کے گلے میں ڈول تھا ، مستری نظام الدین صاحب سیالکوٹی اور دیگر رفقاء سے کہنے لگے۔پوچھو! میں کون ہوں؟ یہ بات ضعیف العمری کے باوجود آپ نے بڑے جوش سے متعدد دفعہ دہرائی آخر جب ایک نے یہ سوال کیا، تو بڑے جوش میں جواب دیا جاتے۔او میں مہدی دا چپڑاسی۔او میں مہدی دا چپڑاسی۔“ یعنی میں مہدی کا چپڑاسی ہوں۔یہ فقرہ آپ فرط محبت اور جوش سے بار بار دہراتے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے انداز محبت قادیان میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام جب سیر کے لیے تشریف لے جاتے تو راستے میں چلتے چلتے جوتی پر گرد پڑ جاتی واپسی پر دوستوں سے جدا ہو کر گھر داخل ہوتے وقت مولوی صاحب نہایت پھرتی و تیزی سے آگے پہنچ جاتے اور حضرت مسیح پاک کی جو نتیوں کو اپنے