حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 15
18 آہندے ہے اسیں تے اینویں ہی مخالف رہے ( یعنی ہمیں تو آج علم ہوا ہے کہ مرزا صاحب کا دعویٰ کیا ہے۔وہ کیا کہتے ہیں اس سے پہلے تو علم ہی نہیں تھا۔ہم تو ایسے ہی مخالف رہے۔) چونکہ وہ دن بہت خوشی کا تھا کہ قادیان کے گردونواح کے لوگ کثرت سے حضور کی بیعت میں داخل ہوئے اور اس کا محرک مولوی برہان الدین صاحب کا وعظ ہوا۔جماعت کی مستورات نے بھی خواہش کی کہ حضور ہم بھی مولوی برہان الدین صاحب کا وعظ سننا چاہتی ہیں۔چنانچہ حضور کے ارشاد پر آپ نے مستورات میں وعظ کیا۔جشن جو بلی کے موقع پر جلسہ میں تقریر (ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1977 ء ص 13-14) 22 جون 1897ء کو ملکہ برطانیہ کے جشن جو بلی کے سلسلہ میں قادیان میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ،مولا نا حکیم نورالدین صاحب، مولا نا برہان الدین صاحب جہلمی اور مولوی جمال الدین صاحب سید والہ ضلع منٹگمری (ساہیوال) نے تقریریں کیں۔ایک مولوی کا آپ کے ساتھ مباحثے سے فرار حضرت مولوی مہر دین صاحب بیان کرتے ہیں ” ایک آدمی نے لاہور سے اشتہار دیا (اس کا نام یاد نہیں ) کہ مولوی نورالدین صاحب اور مولوی برہان الدین صاحب دونوں میرے مقابل پر آئیں تو میں قرآن سے حضرت عیسی کی زندگی ثابت کر دوں۔وہ اشتہار میری نظر سے گزرا تو میں نے جہلم جا کر مولوی صاحب سے عرض کیا کہ اس قسم کا اشتہار لاہور سے شائع ہوا