حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 14 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 14

17 پنجابی میں وعظ حضرت مولوی مہر الدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مرتبہ فرمایا کہ میری خواہش ہے کہ اپنے گاؤں کے لوگوں کو دعوت طعام دوں اور ساتھ ہی روحانی دعوت بھی دوں اور لوگوں کو میرے دعوی کے متعلق سمجھانے کے لئے حضرت مولوی نورالدین صاحب اور مولوی محمد احسن صاحب امروہی کو مقرر کیا جاوے۔میں بھی وہاں حاضر تھا۔میں نے عرض کی کہ حضور نے عید کے خطبہ کے لئے مولو ی محمد احسن صاحب کو مقرر کیا تھا، تو علمی رنگ میں خطبہ پڑھا تھا، جس سے عوام الناس کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکے۔اس لئے اس مرتبہ آپ مولوی برہان الدین صاحب کو عام لوگوں کے سمجھانے کے لئے مقرر فرمائیں کیونکہ وہ پنجابی میں تقریر کرتے ہیں حضور نے فرمایا بہت اچھا۔ایسا ہی کیا جاوے گا۔چنانچہ مولوی برہان الدین صاحب نے تقریر کی اور بہت سے لوگوں نے بیعت کی۔“ ( بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ جولائی 1995 ء ص 22-23) سب سے پہلے حضرت خلیفہ امسح الاول نے تقریر کی اس کے بعد حضرت خلیفہ اول نے اشارہ سے کہا کہ مولوی صاحب آؤ۔آپ نے جواب دیا کہ ” میری واری وی تسیں ہی واچھڈ و (یعنی میری باری بھی آپ ہی پوری کر دیں )۔حضرت خلیفہ المسح الاول نے حضرت اقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جرأت ہے تو حضور کو کہو۔خیر مولوی صاحب نے اپنی مخصوص پنجابی زبان میں وعظ شروع کیا۔جب وعظ ختم ہوا تو اس دن بہت سے لوگوں نے بیعت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ سانوں تے آج پتہ لگیا ہے کہ مرجا صاحب کی ہے تے کی