حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ

by Other Authors

Page 10 of 66

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمی ؓ — Page 10

13 قادیان سے محبت بیعت کے بعد ہر سال قادیان تشریف لے جاتے۔دو اڑھائی ماہ ہمیشہ رہتے مگر باوجود ضعیف العمر ہونے کے قادیان آکر کبھی فارغ نہ رہتے تھے بلکہ تصنیف کے کام میں مدد دیتے تھے۔کبھی پروف دیکھتے کبھی مسودہ دیکھتے اور کچھ نہ ہوتو پریس میں بیٹھ کر حضوڑ کی جونئی کتاب شائع ہوتی اس کی جز بندی میں لگے رہتے۔حضور بھی آپ کے آنے پر پسندیدگی کا اظہار فرماتے۔نام و نمود سے عاری (ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1977 ء ص 12) آپ کی ذات میں نام و نمود ، ریاء، ظاہر داری علمی گھمنڈ اور تکبر نامی کوئی چیز نہ تھی۔دورانِ قیام قادیان جب بھی کوئی کہتا ”مولوی صاحب“ تو فوراً روک دیتے کہ مجھے مولوی ( عالم ) مت کہو میں نے تو ابھی حضرت اقدس سے ابجد شروع کی ہے۔یعنی الف۔ب شروع کی ہے۔بیعت اور تکالیف (ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1977 ء ص 12) بیعت کے بعد آپ کو جو مشکلات پیش آئیں ان کا ذکر حضرت مصلح موعود نَوَّرَ اللَّهُ مَرْقَدَهُ نے یوں فرمایا ہے کہ حضرت مسیح موعود پر ایمان لانے کے بعد جب ان کے ساتھیوں نے ان