مولانا مودودی کی سیاسی شخصیت

by Other Authors

Page 11 of 16

مولانا مودودی کی سیاسی شخصیت — Page 11

11 تیسرا اداریہ کمیونسٹوں یا آزاد پاکستان پارٹی اور جماعت اسلامی میں کیا نقد مشترک ہے ؟ ایک گردہ خدا کے وجود تک کا منکر ہے اور مذہب کو افیون سمجھتا ہے۔دوسرے فریق کا نصب العین یہ ہے کہ ملک میں ایک ایسی حکومت قائم کی جائے جس کی بنیاد ہی مذہب پر ہو۔یعنی اصولاً دونوں ایک دوسرے کے بدترین دشمن ہیں۔مگر کافی عرصہ سے ان دونوں میں گٹھ جوڑ ہے یہاں تک کہ امیر جماعت اسلامی کے اعزا نہ میں جماعت اسلامی کے مرکز میں اسکی مرکزی دفتر کی طرف سے دعوت افطار دی جائے تو مہمانوں میں اکثریت کمیونسٹ کارکنان کی ہوتی ہے جو سرے سے نمانہ روزہ ہی کے قائل نہیں۔نوائے وقت لاہور ، لائل پور ۲۷ جولائی علاء مت)