مولانا مودودی کی سیاسی شخصیت

by Other Authors

Page 9 of 16

مولانا مودودی کی سیاسی شخصیت — Page 9

جماعت اسلامی کے اخبار نے مجلس احرار پر طعن و تشنیع اور دشنام دبستان کے گولے بر سلاتے ہوئے ہیں اور نوائے وقت پر مفت میں ہی گالیوں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔وجہ شکایت یہ بیان کی گئی ہے کہ آج سے کئی سال پہلے نوائے وقت" نے مولانا مودودی کے اس بیان پر کیوں نے دے کی تھی جس میں آپ نے جہاد کشمیر میںشرکت کو حرام قرار دیا تھا۔صالح معاصر انتہائی بے حیائی کے ساتھ یہ کہتا ہے کہ اس جہاد کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا ! معاصر یہ سوال نہ ہی اٹھاتا تو اچھا تھا۔مولانا مودودی کے اس بیان پر لے دے صرف نوائے وقت نے ہی نہیں کی تھی پاکستان کے تمام اخبارات نے کی تھی۔معاصر اب اس کا جواب دے کہ کیا مولانا مودودی نے نے جہاد کشمیر کو سبوتاثر کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں ؟ جب ہزاروں مسلمان اپنی جانیں اس جہاد میں قربان کر رہے تھے کیا مولانا مودودی نے یہ فتوی دیا تھا یا نہیں کہ اس جہاد میں شرکت حرام ہے ؟ اور کیا اس فتویٰ کا قطعی نتیجہ یہ نہیں تھا کہ اس جہاد میں شہید ہونے والے مسلمان حرام موت مرے ہیں۔ہم آج پھر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ منانا اوروردی نے جہاد کشمیر کو سبوتاثر کرنے کی کوشش کی اور اگر یہ جہاد نا کام رہا تو اس ناکامی میں مولانا مودودی کا بھی حصہ ہے۔ہم یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ مولانا کا ر فعل اضطراری