مولانا مودودی کی سیاسی شخصیت — Page 3
حرف آغاز اخبار ” نوائے وقت " کے بانی اور مدیر شہیر مسٹرحمید نظامی تحریک پاکستان کے ہیرو، محاذ جمہوریت کے نڈر اور بے باک قائدا در ملک وملت کے مخلص بہی خواہ تھے۔مرحوم کسی فرد ، جماعت اور طبقہ کے نمائندے نہیں پر بری قوم کے ترجمان اور تصویر پاکستان اور اس کی عزت و آبرو کے بہادر محافظ تھے۔وہ قوم کی ہر مشکل اور ہر تکلیف پر نگاہ رکھتے اور اس کا علاج سو بچتے رہتے تھے۔ان کی مثال اُس آنکھ کی تھی ہو جسم کے ہر عضو کی تکلیف پر بھیگ جاتی ہے۔ملت پاکستان اگر ایک جسم کے حمید نظامی اس کی آنکھ تھے اور بقول اقبال ہے مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ حمید نظامی کی آنکھ نے مولانا سید ابو الا علی صاحب مودودی اور ان کی تحریک کو کیا دیکھا کیا پایا ؟ اس اہم بحث کی تفصیل نوائے وقت کے ان چار مرکۃ الار اداریوں سے بآسانی مل سکتی ہے جو مرحوم کے قلم سے مشورہ کے وسلم میں شائع ہوے