مسیحی انفاس — Page 586
گا۔بہت سی رو کیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سوائے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو۔اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۸ تا ۴۱۰۔سنو اب وقتِ توحید اتم ہے ستم اب مائل ملک عدم ہے خدا نے روک ظلمت کی اٹھا دی فَسُبْحَانَ اللَّذِي أَحْرَى الأَعَادِي ۵۸۶