مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 569 of 632

مسیحی انفاس — Page 569

۵۶۹ ایک ایسی ضروری اور شان دار صداقت ہے کہ بجز اس خاص شخص کے کس کی عقل کو طوفان تعصب بکلی تحت الثر میں لے گیا ہو ہریک فرقہ اور قوم کا آدمی معاف یقنیہ سے سمجھتا ہے۔سرمه چشم آریہ۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۸۷ تا ۲۹۳ حاشیه حضرت عیسی نے اپنے بعد فارقلیط کے آنے کی پیش گوئی کی تھی۔عیسائیوں نے اس سے روح القدس مراد لی۔حالانکہ اس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مراد تھے۔یہ لفظ حضرت مسیح کی پیش فل فلیط فارق اور لیٹ سے مرکب ہے۔لیط شیطان کو کہتے ہیں۔غرض یہ بڑی کوئی (۳) خطر ناک غلطی ہے جو انبیا علیہم السلام کی بعثت کے وقت لوگ کھاتے ہیں کہ استعارات کو حقیقت پر اور حقیقت کو استعارات پر محمول کر لیتے ہیں۔ملفوظات جلد ۲ صفحه ۴۰۵