مسیحی انفاس — Page 556
اسرائیل فرزند من بلکه نخست زاده من است۔آخر اس تمثیل میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کے بعد وہ مالک خود آکر باغبانوں کو ہلاک کر دے گا اور باغ دوسروں کے سپرد کر دے گا یہ اشارہ تھا اس امر کی طرف کہ نبوت ان کے خاندان سے جاتی رہی۔پس مسیح کا بن باپ پیدا ہونا اس امر کا نشان تھا۔البدر - جلد اول نمبر ۱۰۔مورخہ ۲ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۷۵ ۵۵۶