مسیحی انفاس — Page 551
حضرت عیسیٰ بے باپ پیدا ہوئے تھے اور ان کا بے باپ پیدا ہونا ایک نشان تھا اس بات پر کہ اب بنی اسرائیل کے خاندان میں نبوت کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ کیونکہ ان کے ساتھ وعدہ تھا کہ بشرط تقوی نبوت بنی اسرائیل کے گھرانے سے ہوگی۔ لیکن جب تقوی نہ رہا تو یہ نشان دیا گیا تا کہ دانشمند سمجھ لیں کہ اب آئندہ اس سلسلہ کا انقطاع ہو گا۔ الحکم - جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ اپریل ۱۹۰۱ء ۔ صفحہ ۶۰۵