مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 546 of 632

مسیحی انفاس — Page 546

یہ مذہب جو عیسائی مذہب کے نام سے شہرت دیا جاتا ہے۔دراصل پولوسی مذہب ہے ، نہ مسیحی۔کیونکہ حضرت مسیح نے کسی جگہ تثلیث کی تعلیم نہیں دی اور جب تک وہ زندہ رہے خدائے واحد ولا شریک کی تعلیم دیتے رہے۔اس مذہب میں تمام خرابیاں پولوس سے پیدا ہوئیں۔حضرت مسیح تو وہ بے نفس انسان تھے جنہوں نے یہ بھی نہ چاہا کہ کوئی ان کو نیک انسان کہے مگر پولوس نے ان کو خدا بنا دیا۔چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۵،۳۷۴