مسیحی انفاس — Page 501
۵۰۱ لئے آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے يَاتِهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا یعنی تمام لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں۔اور پھر فرماتا ہے۔وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ یعنی میں نے تمام عالموں کے لئے تجھے رحمت کر کے بھیجا ہے۔اور پھر فرماتا ہے۔لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا یعنی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام دنیا کو ڈراوے۔لیکن ہم بڑے زور سے کہتے ہیں کہ قرآن شریف سے پہلے دنیا کی کسی الہامی کتاب نے یہ دعوی نہیں کیا بلکہ ہر ایک نے اپنی رسالت کو اپنی قوم تک ہی محدود رکھا یہاں تک کہ جس نبی کو عیسائیوں نے خدا قرار دیا اس کے منہ سے بھی یہی نکلا کہ میں اسرائیل کی بھیٹروں کے سوا اور کسی طرف نہیں بھیجا گیا۔چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷۶ وہ تمام باتیں جس سے مسیح کو زندہ آسمان پر چڑہایا گیا اور فقط اسی کو زندہ رسول اور معصوم رسول میں شیطان سے پاک اور ہزاروں مردوں کو زندہ کرنے والا اور بے شمار آنحضرت کے محلد پرندوں کو پیدا کرنے والا اور قریباً نصف میں خدا کا شریک سمجھا گیا تھا۔اور علیہ آفتاب کی طرح دوسرے تمام نبی مردے اور عاجز اور متش شیطان سے آلودہ سمجھے گئے تھے جنہوں نے چمک اٹھے ایک لکھتی بھی پیدا نہ کی۔یہ تمام افتراء اور جھوٹ کے طلسم خدا نے مجھے مبعوث فرما کر ایسے توڑ دیئے کہ جیسے ایک کاغذ کا تختہ لپیٹ دیا جائے اور خدا نے عیسی بن مریم سے تمام زوائد کو الگ کر کے معمولی انسانی درجہ پر بٹھادیا اور اس کو دوسرے نبیوں کے افعال اور خوارق کی نسبت ایک ذرہ خصوصیت نہ رہی اور ہر ایک پہلو سے ہمارے سید و مولیٰ نبی الوری محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد عالیہ آفتاب کی طرح چمک اٹھے۔اے خدا! ہم تیرے احسانوں کا کیونکر شکر ادا کریں کہ تو نے ایک تنگ و تاریک قبر سے اسلام اور مسلمانوں کو باہر نکالا اور عیسائیوں کے تمام فخر خاک میں ملا دیئے اور ہمارا قدم جو محمدی گروہ ہیں ایک بلند اور نہایت اونچے مینار پر رکھ دیا۔ہم نے تیرے نشان جو محمدی