مسیحی انفاس — Page 383
۳۸۳ یہ بات سچ ہے کہ سچائی کی تخم ریزی توریت سے ہوئی اور انجیل سے تخم نے ایک آئندہ بشارت دینے والے کی طرح منہ دکھلایا۔اور ج ایک کھیت کا سبزہ پوری صحت اور عمدگی سے نکلتا ہے اور بزبان حال سچائی کی تخم ریزی اور خوشخبری دیتا ہے کہ اس کے بعد اچھے پھل اور اچھے خوشے ظہور کرنے ہی کا عالمی والے ہیں ایسا ہی انجیل کامل شریعت اور کامل رہبر کے لئے خوشخبری کے طور پر آئی اور فرقان سے وہ تختم اپنے کمال کو پہنچا جو اپنے ساتھ اس کامل نعمت کو لایا جس نے حق اور باطل میں بکلی فرق کر کے دکھلایا اور معارف دینیہ کو کمال تک پہنچایا جیسا کہ توریت میں پہلے سے لکھا تھا کہ ” خدا سینا سے آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور فاران کے پہاڑ سے ان پر چمکا۔" !!! یہ بات بالکل ثابت شدہ امر ہے کہ شریعت کے ہر ایک پہلو کو کمال کی صورت میں صرف قرآن نے ہی دکھلایا ہے۔شریعت کے بڑے حصے دو ہیں۔حق اللہ اور حق العباد۔یہ دونوں حصے صرف قرآن شریف نے ہی پورے کئے ہیں۔قرآن کا یہ منصب تھا کہ تا وحشیوں کو انسان بنادے اور انسان سے با اخلاق انسان بنادے۔اور با اخلاق انسان سے باخدا بنائے۔سو اس منصب کو اس نے ایسے طور سے پورا کیا جس کے مقابل پر توریت ایک گونگے کی طرح ہے۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۵۲، ۳۵۳ اس