مسیحی انفاس — Page 330
مغربی اسلامی مورخ افغانوں کو سلیمانی کہتے ہیں۔اور کتاب سائیکلو پیڈیا آف انڈیا ایسٹرن اینڈ سدرن ایشیا مصنفہ اسی بیلفور جلد سوم میں لکھا ہے کہ قوم یہود ایشیا کے وسط جنوب اور مشرق میں پھیلی ہوئی ہیں۔پہلے زمانہ میں یہ لوگ ملک چین میں بکثرت آباد تھے اور مقام پر چور صدر مقام ضلع شور ان کا معبد تھا۔ڈاکٹر و ولف جو بنی اسرائیل کے دس غائب شدہ فرقوں کی تلاش میں بہت مدت پھرتا رہا اسکی یہ رائے ہے کہ اگر افغان اولاد یعقوب میں سے ہیں تو وہ یہودا اور بن یمین قبیلوں میں سے ہیں۔ایک اور روایت سے ثابت ہوتا ہی کہ یہودی لوگ تا تار میں جلا وطن کر کے بھیجے گئے تھے اور بخارا۔مرد اور خیوا کے متعلقہ علاقوں میں موات JALA سلم نامی افغان کا سب سے بڑا بیٹا اپنے وطن شام سے ہجرت کر کے غور مشکوہ کے علاقہ میں جواہرات کے قرین ہے آباد ہوا۔اس کی اولاد افغانستان میں پھیل گئی۔اور کتاب اسے سائیکلو پیڈیا آف جوگرافی مرتبہ جیمز برائیں ایف جی ایس مطبوعہ لندن تشملہ کے صفحہ اا میں لکھا ہے کہ افغان لوگ اپنا سلسلہ نسب سال بادشاہ اسرائیل سے ملاتے ہیں اور اپنا نام بنی اسرائیل رکھتے ہیں۔اگر نڈر بزنس کا قول ہے کہ افغان یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ یہودی الاصل ہیں شاہ بابل نے انہیں قید کر کے غور کے علاقہ میں لابسایا جو کابل سے شمال مغرب میں واقع ہے۔یہ لوگ سالہ تک اپنے یہودی مذہب پر رہے۔لیکن خالد بن عبد اللہ غلطی سے ولید کی جگہ عبد الہ لکھا ہوا ہے) نے اس قوم کے ایک سردار کی لڑکی سے بیاہ کر لیا۔اور اُن کو اس سال میں دین اسلام قبول کرایا۔اور کتاب ہسٹری آف افغانستان مصنفہ کرنیل جی بی میلسن مطبوعہ لندن حمله و صفحہ 19 میں لکھا ہوکہ عبداللہ ان ہراتی اور فرانسیسی سیاح فراگریانی مریم جونز جوایک برابر عالم علوم شرقیہ گذرا ہے، اس بات پر متفق ہیں کہ افغان قوم بنی اسرائیل الاصل ہیں اور دس گم شدہ فرقوں کی اولاد ہیں۔اور کتاب ہسٹری آف دی افغانی مصنفہ ی پی ارائه دفرانسیسی مترجمہ کپتان ولیم جے سی مطبوعہ لندن کا صفحہ میں لکھا ہے کہ شرقی مورخوں کی کثرت رائے یہی ہے کہ افغان قوم بنی اسرائیل کے دس فرقوں کی اولاد سے ہیں اور یہی رائے افغانوں کی اپنی ہے۔اور یہی مورخ اس کتاب کے صفحہ ہم میں لکھتا ہے کہ افغانوں کے پاس اس بات کے ثبوت کے لئے ایک دلیل ہے جسکو وہ یوں پیش کرتے ہیں کہ جب نادر شاہ ہند کی فتح کے ارادے سے پشاور پہنچا تو یوسف زئی قوم کے کرداروں نے اسکی خدمت میں ایک یا تیل عبرانی زبان میں لکھی ہوئی پیش کی اور ایسا ہی کئی دوسری چیزیں پیش کیں جو اُن کے خاندانوں میں اپنے قدیم مذہب کے رسوم ادا کرنے کے لئے محفوظ چلی آتی تھیں۔اس کیر کے ساتھ یہودی بھی موجود تھے ۳۳۰