مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 15 of 632

مسیحی انفاس — Page 15

۱۵ 1 میں عیسائیوں کے خود ساختہ خدا کی نسبت تمام مسلمانوں سے زیادہ کراہت اور نفرت رکھتا ہوں۔یہاں تک کہ اگر کل مسلمانوں کی نفرت عیسائیوں کے خدا کی نسبت ترازو کے ایک پلہ میں رکھ دی جاوے اور میری نفرت ایک طرف تو میرا اپلہ اس سے بھاری ہو گا۔اور میں ایسے شخص کو جو عورت کے پیٹ سے نکل کر خدا ہونے کا دعوی کرے بہت ہی بڑا گنہ گار اور ناپاک انسان سمجھتا ہوں۔مگر ہاں میرا یہ مذہب ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اس الزام سے پاک ہے۔اس نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا۔میں اسے اپنا ایک بھائی دعوی الوہیت سے مسیح سمجھتا ہوں۔اگر چہ خدا تعالیٰ کا فضل مجھے پر اس سے زیادہ ہے۔اور وہ کام جو میرے سپرد خدا کا پر کیا گیا ہے اس کے کام سے بہت بڑھ کر ہے۔تاہم میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں اور میں نے اسے بارہا دیکھا ہے۔ایک بار میں نے اور مسیح نے ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا تھا۔اس لئے میں اور وہ ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے ہیں۔ملفوظات جلد ۳ صفحه ۳۳۰ ابن مریم پاک ہیں۔خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کو ملزم کرنے کے لئے چار گواہ ان کے ابطال پر کھڑے کئے ہیں۔اوّل۔یہودی کہ جو تخمینا ساڑھے تین ہزار برس سے گواہی دے رہے ہیں کہ عیسائیت کے ابطال ہمیں ہر گز ہر گز تثلیث کی تعلیم نہیں ملی اور نہ کوئی ایسی پیش گوئی کسی نبی نے کی کہ کوئی خدا کے چار گواہ۔یا حقیقی طور پر ابن اللہ زمین پر ظاہر ہونے والا ہے۔دوم۔حضرت بھی کی اہمیت یعنی یوحنا کی امت جواب تک بلاد شام میں موجود ہے جو حضرت مسیح کو اپنی قدیم تعلیم کی رو سے صرف انسان اور نبی اور حضرت یحی کا شاگرد جانتے ہیں۔تیسرے۔فرقہ موحدہ عیسائیوں کا جن کا بار بار قرآن شریف میں بھی ذکر ہے۔جن کی بحث روم کے تیسری صدی کے قیصر نے تثلیث والوں سے کرائی تھی اور فرقہ موحدہ غالب رہا تھا اور اسی وجہ