مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 632

مسیحی انفاس — Page 11

11 دیتی ہے۔ نشانات کا یہ حال کہ ایمانداروں کے نشان کا پایا جانا بھی مشکل ہے۔ ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۳۳، ۱۲۴ میں اس تپش محبت سے خالی نہ تھا جو خدائے عزوجل سے ہونی چاہئے اور اس تپش محبت کی خالی وجہ سے میں ہر گز کسی ایسے مذہب پر راضی نہیں ہوا جس کے عقائد خدات را تعالی کی عظمت اور وحدانیت کے بر خلاف تھے یاکسی قسم کی توہین و مستلزم تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عیسائی ند پسند نہ آیا کیونکہ اس کے ہر قدم میں خدائے عز و جل کی توہین ہے۔ ایک عاجز انسان جو اپنے نفس کی بھی مدد نہ کر سکا اس کو خدا ٹھہرایا گیا۔ اور اسی کو خالق السماوات والارض سمجھا گیا۔ دنیا کی بادشاہت جو آج ہے اور کل نابود ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ذلت جمع نہیں ہو سکتی۔ پھر خدا کی حقیقی بادشاہی کے ساتھ اتنی ذلتیں کیوں جمع ہو گئیں کہ وہ قید میں ڈالا گیا۔ اس کو کوڑے لگے اور اس کے منہ پر تھوکا گیا۔ اور آخر بقول عیسائیوں کے ایک لعنتی موت اس کے حصہ میں آئی جس کے بغیر وہ اپنے بندوں کو نجات نہیں دے سکتا تھا۔ کیا ایسے کمزور خدا پر کچھ بھروسہ ہو سکتا ہے۔ اور کیا خدا بھی ایک فانی انسان کی طرح مر جاتا ہے۔ اور پھر صرف جان نہیں بلکہ اس کی عصمت اور اس کی ماں کی عصمت پر بھی یہودیوں نے ناپاک تہمتیں لگائیں اور کچھ بھی اس خدا سے نہ ہو سکا کہ زبر دست طاقتیں دکھلا کر اپنی برتیت ظاہر کرتا۔ پس ایسے خدا کا ماننا عقل تجویز نہیں کر سکتی۔ جو خود مصیبت زدہ ہونے کی حالت میں مر گیا اور یہودیوں کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکا۔ اور یہ کہنا کہ اس نے عمدا اپنے تئیں صلیب پر چڑھایا تا اس کی امت کے گناہ بخشے جائیں اس سے زیادہ کوئی بے ہودہ خیال نہیں ہو گا۔ جس شخص نے تمام رات جان بچانے کے لئے رو رو کر ایک باغ رورو کو میں دعا کی اور وہ بھی منظور نہ ہوئی اور پھر گھبراہٹ اس قدر غالب آئی کہ صلیب پر چڑھنے کے وقت ایلی ایلى لما سبقتنى کہہ کر اپنے خدا کو خدا کر کے پکارا اور اس شدت بیقراری میں باپ کہنا بھی بھول گیا۔ کیا اس کی نسبت کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے جان دی۔ عیسائیوں کے اس متناقض بیان کو کون سمجھ سکتا ہے کہ ایک طرف تو یسوع کو خدا ٹھہرایا جاتا ہے پھر وہی خدا کسی اور خدا کے آگے رورو کر دعا کرتا ہے ۔ جبکہ تینوں خدا یسوع کے اندر موجود تھے اور وہ ان سب کا مجموعہ تھا تو پھر اس نے کس کے آگے رو رو کر دعا کی ۔ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں کے نزدیک ان تین خداؤں کے علاوہ کوئی اور بھی زبر دست خدا ہے جو ان ۔ خدا ہے جو ان سے الگ اور ان پر ران پر حکمران ہے جس کے آگے تینوں خداؤں کو رونا