مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 632

مسیحی انفاس — Page 5

1 3 سنت اللہ کے موافق یہ عاجز صلیبی شوکت توڑنے کے لئے مامور ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے اس خدمت پر مقرر کیا گیا ہے جو کچھ عیسائی پادریوں نے کفارہ اور تثلیث کے باطل مسائل کو دنیا میں پھیلایا ہے اور خدائے واحد لا شریک کی کسر شان کی ہے۔یہ تمام فتنہ بچے دلائل اور روشن براہین اور پاک نشانوں کے ذریعہ سے فرو کیا جائے۔اس بات کی کس کو خبر نہیں کہ دنیا میں اس زمانہ میں ایک ہی فتنہ ہے جو کمال کو پہنچ گیا ہے اور الہی تعلیم کا سخت مخالف ہے یعنی کفارہ اور تثلیث کی تعلیم جس کو صلیبی فتنہ کے نام سے موسوم کرنا چاہئے کیونکہ کفارہ اور تثلیث کی تمام اغراض صلیب سے وابستہ ہیں۔سوخدا تعالی نے اسمان پر سے دیکھا کہ یہ فتنہ بہت بڑھ گیا ہے اور ر یہ زمانہ اس فتنہ کے تموج اور طوفان کا زمانہ ہے۔پس خدا نے اپنے وعدہ کے موافق چاہا کہ اس صلیبی فتنہ کو پارہ پارہ کرے۔اور اس نے ابتدا سے اپنے نبی مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ خبر دی تھی کہ جس شخص کی ہمت اور دع اور قوت بیان اور تاثیر کلام اور انفاس کافرکش سے یہ فتنہ فرو ہو گا۔اس کا نام اس وقت عیسیٰ اور مسیح موعود ہو گا۔انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱ ۱ صفحه ۴۶ اس عاجز کو مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے اور اس فطرتی مشابہت کی وجہ سے مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔سو میں صلیب کے توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔میں آسمان سے اترا ہوں ان پاک فرشتوں کے ساتھ جو میرے دائیں بائیں تھے۔جن کو میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کو پورا کرنے کے لئے ہر ایک مستعد دل میں داخل کرے گا بلکہ کر رہا ہے اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے سے رکی بھی رہے تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اترے ہیں اپنا کام بند نہیں کر سکتے اور ان کے ہاتھ میں بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب توڑنے اور مخلوق پرستی کی ہیکل کچلنے کے لئے دئے