مسیحی انفاس — Page 4
یہ مقام دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلے میں۔اس لئے ہم کو چاہئے کہ ہر گز بر کار نہ بیٹھیں۔مگر یادر کھو کہ ہماری حرب ان کے ہمرنگ ہے۔جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں اس طرز کے ہتھیار ہم کو لے کر نکلنا چاہئے۔اور وہ ہتھیار ہے قلم۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس عاجز کا نام سلطان القلم رکھا۔اور میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا۔الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مور خد ا جون ۱۹۰۱ صفحه ۲ تذکرہ - صفحہ ۷۳ حاشیہ