مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xvii of 632

مسیحی انفاس — Page xvii

عرض حال کتاب " " میں کسر صلیب کے ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے بیان فرموده دلائل و براہین کو ایک مجموعہ کی شکل میں مرتب کرتے وقت اس امر کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی تحریر یا اقتباس جو اس مضمون سے تعلق رکھتا ہو، رہ نہ جائے۔البتہ اس مجموعہ کے مطالعہ سے بعض جگہوں پر عبارتوں کے تکرار کا گمان ہوتا ہے لیکن معمولی سے مدتر سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ایک ہی بات کو یا ایک ہی واقعہ کو مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے زیر بحث لایا گیا ہے اور اس سے مختلف استنباط کئے گئے ہیں۔اس لئے ایسی عبارتوں کا جو بظاہر مکرر نظر آتی ہیں، درج کر نالا بدی تھا۔اس کے باوجود بعض تحریریں ایسی بھی تھیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک سے زائد مرتبہ بیان فرمایا ہے اور ان کا مال بھی ایک ہی ہے۔ان کو اس مجموعہ کی طوالت کے خوف سے اس میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کے صرف حوالے درج کر دیے گئے ہیں تاکہ ان دلائل کا ذکر بھی قائم رہے اور تکرار بھی نہ ہو۔بہر حال کسر صلیب کے مضامین پر مشتمل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام تحریروں اور فرمودات کو جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے۔اس کے باوجود بھی اگر کوئی تحریر یا ارشاد اس میں شامل کرنے سے رہ گیا ہو تو قارئین سے التماس ہے کہ اس کی نشاندہی کر کے ممنون فرمائیں تاکہ آئندہ اسے بھی شامل کرنے کے بارے میں غور کر لیا جائے۔ایک اور بات کا ذکر کر دینا بھی ضروری ہے کہ اس کتاب میں تمام حوالہ جالت الا ما شاء اللہ لندن سے چھپنے والے روحانی خزائن کے سیٹ سے لئے گئے ہیں جو دراصل الشرکة الاسلامیہ ربوہ کے زیر اہتمام شائع شدہ سیٹ کا عکس ہے۔خاکسار طالب دعا ہادی علی چوہدری - مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ ۲۲ باروخ ۶۱۹۸۹ امان ۱۳۶۸ رهش i