مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xvi of 632

مسیحی انفاس — Page xvi

عیسائیوں کے مذاہب کی رد میں لکھی ہیں اور جیسے دندان شکن جواب مخالفین اسلام کو دیئے گئے آج تک معقولیت سے ان کا جواب الجواب ہم نے تو نہیں دیکھا۔اس کے قلم تو میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ سارے ہند میں اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں۔" کتاب زیر نظر میں عزیزم محترم ہادی علی چوہدری مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ نے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مهدی معبود علیہ السلام کے کسر صلیب" کے سلسلہ میں بیان فرمودہ دلائل کو مختلف ابواب کے تحت جمع کر دیا ہے تا کہ ایک قاری کوہ تمام دلائل یکجائی صورت میں میتر آجائیں اور اس کے لئے عیسائیت کے مروجہ عقائد کو ہر زاویہ نگاہ سے دیکھنے اور پرکھنے میں آسانی ہو۔اس لحاظ سے عزیزم محترم ہمارے دلی شکریہ کے مستحق ہیں اور انہیں اس محنت کی داد دینی پڑتی ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ کر کے ابطال عیسائیت پر مواد جمع کر دیا ہے اور بڑی دیدہ ریزی سے اور احتیاط سے ان روحانی خزائن سے یہ لعل و جواہر چن کر اکٹھے کئے اور پھر انہیں زیور اشاعت سے مزین کیا۔اب لعل و جواہر کا یہ خوبصورت، دیدہ زیب اور انمول مجموعہ "مسیحی انفاس کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جاری ہونے والے اس چشمہ سے سیراب اور فیضیاب ہونے کی توفیق بخشے۔آمین والسلام خاکسار ملک سیف الر حمان