حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 19
34 33 بچائے جائیں گے۔اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا۔تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے“۔تھوڑی دیر کے لیے سوچ کر دیکھو کہ اول تو بیماری کے پھیلنے کی کئی سال پہلے اطلاع دی جاتی ہے اور یہ بیماری عین پیشگوئی کے مطابق پھوٹ پڑتی ہے اور بیماری بھی وہ بیماری ہے جو خطرناک اور خوفناک ہے اور وبا کی صورت میں پھیلی ہے۔اب اگر یہ پیشگوئی خدا کی طرف سے نہیں تھی تو اول تو یہ بیماری ہی نہ پھوٹتی۔پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس خوف ناک بیماری سے بچنے کی اطلاع بھی دی۔نہ صرف آپ کو بلکہ ہر اس شخص کو جو آپ کے گھر کی چاردیواری کے اندر رہتا تھا۔پھر نہ صرف یہ کے گھر کے اندر رہنے والے ہی اس بیماری سے محفوظ رہیں گے بلکہ آپ کو سچا ماننے والے آپ پر ایمان لانے والے اور آپ کی تعلیم پر سچے دل سے عمل کرنے والے بھی اس سے محفوظ رہیں گے۔آپ کو اور آپ کے گھر میں قیام کرنے والوں کو اور آپ کو سچا اور حقیقی ماننے والوں کو ٹیکے کی ضرورت نہیں تھی۔اور بالکل اسی طرح پھر ظاہر بھی ہوا۔آپ خود طاعون سے محفوظ رہے، آپ کی بیوی اور بچے اس سے محفوظ رہے، اور وہ سب لوگ جو آپ کے گھر کے اندر رہتے تھے اللہ تعالیٰ نے سب کو اس خوفناک بیماری سے محفوظ رکھا اور آپ کے گھر میں اس بیماری سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔او پر آپ کو یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ یہ بیماری اس بری طرح سے پھیلی کہ بعض تو گاؤں کے گاؤں ہی تباہ ہو گئے۔لیکن خدا تعالیٰ نے یہ بھی بتا دیا کہ قادیان میں طاعون آئے گی لیکن جھاڑو پھیر دینے والی بیماری کی طرح نہیں آئے گی، اور بالکل اسی طرح ہوا کہ اس گاؤں میں طاعون تو آئی لیکن یہ ایسی نہیں تھی کہ لوگ کتوں کی طرح مرتے اور مارے غم کے پاگل ہو جاتے اور اس گاؤں کے لوگ دوسرے مخالفین کی نسبت یقینا محفوظ رہے۔دیکھو بچو! کیا یہ تعجب والی بات نہیں کہ خدا تعالیٰ کی مدد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ساتھ تھی اور اس نے خاص رحمت سے ان لوگوں کو ایسا بچایا جس کی مثال نہیں ملتی اور لوگوں کے لیے یہ بڑی حیرت کی بات بن گئی کہ کیا واقعی ایسا خدا موجود ہے جو اس طریق پر بھی اپنے بندوں پر اپنا فضل نازل کر سکتا ہے۔اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ ہاں ایسا خدا موجود ہے اور اس میں اتنی طاقت اور قدرت ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو اس کے پیارے اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے تو زندہ ہی مرجاتے۔وہ عجیب قدرتوں والا خدا ہے۔ایک طرف مخالفوں اور دشمنوں کو اپنے دوستوں پر کتوں کی طرح مسلط کر دیتا ہے اور دوسری طرف اپنے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ان کی خدمت کریں۔ان کی حفاظت کریں اور ان کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ بھی رکھیں۔ایسا ہی جب اس کا غضب اور غصہ بھڑک اٹھتا ہے تو اس کے پیار کی آنکھ اپنے پیاروں اور اپنے خاص لوگوں کی حفاظت بھی کرتی ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو اس کے بندوں کا تو کارخانہ ہی ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہو جاتا اور کوئی ان کو پہچان ہی نہ سکتا۔خوب یا درکھو کہ اس کی قدرتیں بے انتہا ہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے مگر غیر معمولی نشان انہی کے لیے دکھائے جاتے ہیں جو خدا سے پیار اور محبت کی انتہا کر دیتے ہیں اور اس کی عجیب قدرتوں پر پورا ایمان رکھتے ہیں اور یہی طاعون کے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ماننے والوں کے ساتھ ہوا اور آپ اور آپ کے ماننے والے اس کی رحمت کے ساتھ بغیر ٹیکہ کے بچائے گئے اور آپ پر اُس کی رحمتوں کا سایہ رہا اور یہ بہت بڑا نشان تھا۔☆ www۔alislam۔org