حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں — Page 8
12 11 شعر اس بد زبان شخص کے بارہ میں لکھے جو اس کی تباہی اور بربادی کی طرف اشارہ کر رہے تھے کس قدر ہیبت ناک یہ شعر ہیں۔آپ بھی پڑھیں۔یہ فارسی زبان میں ہیں اور ان کے نیچے ہم ان کا ترجمہ دے رہے ہیں: الا بنترس ره بجو الا ہم دشمن نادان و بے راہ از تیغ بران محمد مولی که گم کردند مردم در آل و اعوان محمد اے منکر از شان محمد از نور نمایان نمایان محمد کرامت گرچه بے نام و نشان است ز غلمان بیا بنگر ترجمہ ! خبر دار اے احمق اور گمراہ دشمن ! تو ڈر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تیز تلوار سے ۲۔مولیٰ کی راہوں سے مخلوق خدا بھٹک چکی ہے اور اب تو اگر چاہے کہ تجھے سیدھا راستہ نصیب ہو تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل اولا د اور اس کے مددگاروں کے پاس پہنچے۔۔اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی شان سے انکاری۔خبر دار ہو جا۔تو اگر نور محمد دیکھنا چاہے تو آہم تجھے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نور دکھاتے ہیں۔۴۔معجزات کا یوں تو آج نام ونشان بھی نظر نہیں آتا۔مگر تو اگر کوئی معجزہ دیکھنا چاہتا ہے تو محمد کے غلاموں اور خدمتگاروں کے پاس آکر دیکھ لے۔جس اشتہار کا ذکر آپ نے اوپر پڑھا ہے اس میں حضرت صاحب نے لکھا کہ اس شخص کے بارہ میں مجھے الہام ہوا ہے کہ یہ بے جان بچھڑا ہے اس کے اندر سے مکر وہ آواز نکل رہی ہے اور اس کی گستاخیوں اور بد زبانیوں کی وجہ سے اسے سزا ملے گی۔اور اسے عذاب دیا جائے گا۔اگر چھ برس کے اندر اندر اس پر کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو عام تکلیفوں جیسا ہی ہوا اور اس نشان کے اندر خدائی رعب اور ہیبت نہ ہوئی تو سمجھو کہ میں خدا کی طرف سے نہیں اور میں اس کے نتیجہ میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں گا چاہے مجھے سولی پر ہی کیوں نہ چڑھا دیا جائے۔اس شریر کی بدزبانیاں اور بے ادبیاں ایسی ہیں کہ جنہیں پڑھ کر ہر (مومن) کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے۔اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ یہ پیشگوئی اتفاقی نہیں بلکہ خاص اسی مطلب کے لیے دُعا کی گئی تو خدا نے مجھے اس کا یہ جواب دیا ہے۔اس کے ڈیڑھ ماہ بعد 2 را پریل 1893ء کو آپ نے ایک اور اشتہار دیا جس میں آپ نے لکھا کہ آپ نے رویا میں دیکھا کہ ایک بڑا طاقتور اور خوفناک شکل والا شخص ہے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گو یادہ انسان نہیں بلکہ بڑا سخت فرشتہ ہے۔اُس نے پوچھا لیکھرام کہاں ہے تو پھر اس وقت حضور نے یہ سمجھا کہ یہ وہ شخص ہے جسے لیکھرام کی سزا کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔اس اشتہار کی پیشگوئی سے معلوم ہوا کہ لیکھر ام قتل کیا جائے گا۔اس کے بعد حضور نے ایک اور پیشگوئی فرمائی کہ جس دن لیکھرام کی موت ہوگی وہ عید کے ساتھ والا دن ہوگا۔اب دیکھو بچو! تین پیشگوئیاں ہوگئیں۔اوّل یہ کہ یہ شخص چھری سے قتل ہوگا۔دوسری یہ کہ وہ دن عید کے ساتھ والا دن ہوگا۔اور تیسری یہ کہ چھ سال کے اندر مارا جائے گا۔اس سلسلہ میں یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ حضور کے ایک الہام کے الفاظ ہیں : - يُقضى آمُرُهُ في سِت یعنی چھ میں اس کا کام تمام کیا جائے گا۔اب دیکھو! اس الہام میں چھ کا ہندسہ اس واقعہ سے کیسا عجیب تعلق رکھتا ہے۔سو بالکل اسی طرح ہوا یعنی شخص چھ سال کے اندراندر مارا گیا۔اس کے قتل کا دن چھ مارچ www۔alislam۔org