مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 360 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 360

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 360 عکس حوالہ نمبر: 123 دقبال کی قوت و شوکت اور شر دجال کی حقیقت کتاب الفتن باب: دجال کا بیان احمد بیت: (۶۶۵۷) شعبة مَا سَألَ أحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مَا سَأَلْتُهُ وَإِنَّهُ قَالَ لِي مِنْهُ ما يضرك منه قلتُ لانهم يَقُولُونَ إِنَّ مَعَهُ جَبَل خَبز وَنَهْرَ مَاءٍ قَالَ هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ من ذلك ترجمہ قیس بن ابی حازم نے کہا کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ دجال کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھ سے زیادہ کسی نے نہیں پوچھا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اس سے تمہیں کیا ضرر پہنچے گا؟ میں نے عرض کیا (یا رسول اللہ اس سے خوف ہے اس لئے کہ ) لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی فرمایا کہ وہ اللہ تعالٰی پر اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔مطلب یہ ہے کہ اس کے باوجود کہ اس کے پاس روٹیوں کے پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی تب بھی اللہ کے نزدیک اس لائق نہ ہو گا کہ لوگ اس کو خدا سمجھیں کیونکہ وہ کانا اور عیب دار ہوگا اوراللہ تعالی عیب سے پاک ہے۔اور اس کی پیشانی پر کفر کا لفظ مرقوم ہوگا جس کو دیکھ کر اہل ایمان پہچان نہیں گئے کہ یہ جعلی مردود ہے )۔مطابقة للترجمة مطابقة الحديث للترجمة ظاهرة۔تعد موضعه و الحديث هنا ص: ۱۰۵۵ والحدیث اخرجه مسلم وابن ماجة في الفتن (قس) تشریح اس حدیث میں ہے ان ممه جبل خبز الخ اور مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے معہ جبال من خبز و لحم ونهر ماء ( مسلم ثانی مس :۴۰۳) یہاں: جال سے مراد وہ بڑا دجال ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا یہ دجال اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہوگا ایک طرف اللہ تعالیٰ اسے فرق عادت پر قدرت عطا فرمائے گا یہاں تک کر قتل کر کے زندہ کرے گا، بارش برسائے گا، کھیتی اگائے گا عجیب عجیب شعبدے دکھلائے گا خدائی کا دعوی کرے گا جس سے کچھ کچے ایمان والے اس کے پھندے میں پھنس جائیں گے مگر اس کے ساتھ ہی ساتھ ایسی علامات و نشانیاں بھی اس کے ساتھ ہوں گی جو اس کے کذاب ہونے کی بین دلیل ہوں گی۔مثلا کا نا ہونا، اس کی پیشانی پر کاف را کا لکھا ہونا وغیرہ اگر اس بد بخت کو طاقت ہوتی تو اپنی پیشانی سے کفر مٹا دیتا، اپنی آنکھیں درست کر لیتا۔۲۲۵۷ وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّتَنَا وَهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَرَاهُ عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ ترجمه حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے امام بخاری کہتے ہیں میں گمان کرتا ہوں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ہم نے فرمایا کانا دجال داہنی آنکھ کا کا ناہوگا گویا کہ وہ ابھرا ہوا انگور ہے۔مطابقة للترجمة مطابقة الحديث للترجمة ظاهرة۔نصر الباری جلد رواز و هم