مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 119 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 119

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 119 مسیح ناصری اور مسیح محمد ہی۔دو شخصیات دو جد ا خلیے راقم الحروف کے دادا حضرت مولوی غلام رسول صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے تھے کہ خدا رحمت کرے محمد بن اسماعیل بخاری پر اگر وہ میرا حلیہ مسیح ناصری کے حلیہ سے جدا بیان نہ کرتے تو مجھے کو محد ثین کب مانتے تھے۔( اصحاب احمد جلد دہم حصہ اول و دوم صفحہ 179 مؤلفہ ملک صلاح الدین ) حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: 1 " مسیح اول کا خلیہ آنحضرت نے اور طرح کا فرمایا ہے اور مسیح ثانی کا خلیہ اور طور کا ذکر کیا ہے جو اس عاجز کے خلیہ سے بالکل مطابق ہے۔اب سوچنا چاہیئے کہ ان دونوں خلیوں میں تناقض صریح ہونا کیا اس بات پر پختہ دلیل نہیں ہے کہ در حقیقت مسیح اول اور ہے اور مسیح ثانی اور “ (ازالہ اوہام حصہ اول روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 125 ایڈیشن 2008) ہوں۔2 میں خدا تعالیٰ کے ارادے کے موافق اور اس کے الہام سے مسیح موعود کے نام سے آیا (کشف الغطاء روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 201 ایڈیشن 2008) آپ اپنے منظوم فارسی کلام میں فرماتے ہیں: موعودم و تخلیه ماثور آمدم حیف است گر بد یده نه بینند منظرم رنگم چو گندم است و بموفرق بین ست زانسان که آمد است در اخبار سرورم این مقدم نہ جائے شکوک ست والتباس سید جدا کند ز مسیحائے احمرم عیسی کجاست تا به نهد پا منبرم اینک منم که حسب بشارات آمدم (ازالہ اوہام حصہ اول روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 180 ایڈیشن 2008) یعنی میں موعود ہوں اور میرا حلیہ حدیثوں کے مطابق ہے، افسوس ہے اگر آنکھیں کھول کر مجھے نہ دیکھیں۔میرا رنگ گندمی ہے اور بالوں میں نمایاں فرق ہے جیسا کہ میرے آقا کی احادیث میں وارد ہے۔میرے آنے میں شک وشبہ کی گنجائش نہیں ، میرا آقا مجھے سرخ رنگ والے مسیح سے علیحدہ کر رہا ہے۔میں ہی ہوں جو بشارات کے مطابق آیا ہوں۔عیسی کہاں ہے جو میرے منبر پر قدم رکھے۔درشین فارسی مترجم از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صفحہ 162 ایڈیشن 1967)